تم بتاؤ کہ کیا دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کیا جرنیلوں کا کوئی کمیشن بنے گا؟ تحقیقات تو پھر بھی سپریم کورٹ کا ہی ایک کمیشن کرے گا .....اور وزیراعظم بھی اپنی جگہ رہے گا ....تو تبدیلی کیا آئی ہے؟
سپریم کورٹ کا کمیشن بھی نادرا اور الیکشن کمیشن سے ہی مدد مانگتی لیکن جب نادرا کا چیرمین اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی مدد نہ کرتے اور کام کو لٹکاتے تو حکومت کا کوئی کیا بگاڑتا؟ اب جب آرمی کی گارنٹی ہوگی تو نادرا اور الیکشن کمیشن بھی بھاگ بھاگ کے ثبوت پیش کرینگے ۔
تو یہ ثابت ہوا کہ آرمی ہی قادری اور عمران کی دوڑیں ہلا رہی تھی ...اور اسٹیبلشمنٹ کا مقصد صاف ظاہر تھا کہ قومی پالیسیز میں فوج کا عمل دخل بڑھانا تھا ...جو انہوں نے حاصل کرلیا ....عمران کو آرمی چیف کے قدموں میں گرتے دیکھ کر تمہیں کیسے لگ رہا ہے؟ ....ملک کے وزیر ا عظم سے ملنے اور اپنے چھ میں سے پانچ مطالبات منوانا ایک سیاسی فتح ہوتی ...مگر آرمی کے ہاتھوں یہی ڈیل لینے سے عمران کی کیا عزت رہ گئی ہے؟
یہ بھی ایک فضول بات ہے کیونکہ کئی دنوں سے تو حکومتی ارکان اور وزریراعظم آرمی جرنیل سے مل رہے تھے۔ آج صبح بھی وزیراعظم آرمی جرنیل سے ملے تھے۔ ورنہ پہلے تو وہ فوجیوں کو منہ نہیں لگاتے تھے بلکہ آئی ایس آئی کی بجائے جیو ٹی وی کا ساتھ دیا اور کہا ھم دلیل والے کیساتھ ہیں غلیل والوں کیساتھ نہیں۔
اس فضول دلیل سے تم لوگ بچ نہیں سکتے کہ تم لوگوں نے ہی آرمی والوں کو انوالو کیا ہے ۔ اگر شروع سے ہی چار حلقوں کی بات مان لیتے تو نوبت یہاں تک نہ بنتی۔
اور جہاں ڈیل اور عزت کی بات ہے تو نواز شریف نے ججز بحالی کے دوران آرمی کی ڈیل منظور کی تھی؟ کیا وہ بھی اُسوقت آرمی اور اسٹبلشمنٹ کے ٹٹو تھے؟
تم لوگ ججوں پر بھروسہ بھی نہیں کرتے مگر اپنی مرضی کا فیصلہ آجائے ...جیسا کہ دو ججوں نے قادری کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا ....اس وقت تم لوگوں کی باچھیں کھل جاتی ہیں اور تمہیں حکومت کا ججوں پر کوئی اثر نہیں نظر آتا ...اب آرمی کہ دے گی تو وہی جج قبول ہونگے
صحافی مظہر عباس نے بڑی خوبصورت بات کہی ہے....انقلاب خون مانگتے ہیں ...مگر عمران کا انقلاب "فون" مانگتا ہے
عمران کا انقلاب آرمی چیف کی ایک ہی کال پر ڈھیر ہو گیا
نیا پاکستان مبارک ہو
ھمیں ججوں پہ اعتبار ہے لیکن ن۔لیگ کے مناففوں پہ اعتبار نہیں۔ انہی ججوں نے 9 دن پہلے کہا تھا کہ ایف آئی آر درج کی جائے بلکہ پرسوں تو ہائی کورٹ نے بھی کہہ دیا تھا ، ن۔لیگ نے کیوں ایف آئی آر درج نہیں کرائی؟ آج جب پانی سے سر سے اُوپر ہو گیا تو بڑی مشکل سے خدا خدا کرکے جب ایف آئی آر درج بھی کرائی تو اسمیں وزیراعظم کا نام نہیں تھا اور دھشتگردی کے دفعات بھی نہیں تھے بلکہ ن۔لیگ کے وکیلوں کی مرضی کا ایف آئی آر کرایا گیا۔
عمران تو پھر بھی بقول تمھارے اپنی آرمی کے فون پہ ڈھیر ہوگیا لیکن نواز تو گورے وزیر خارجہ ملی بینڈ کے ایک فون پہ ڈھیر ہوگیا تھا اور 2008 کے الیکشن سے بائیکاٹ کا قوم سے 3 دفعہ کیا گیا وعدہ تھوڑ دیا تھا۔ کچھ یاد آیا؟ عمران تو شائد پھر بھی بقول تمھارے اپنی آرمی کا ایجنٹ ہو لیکن نواز شریف تو غیرملکی طاقتوں ، برطانیہ، انڈیا، سعودیہ اور امریکہ کا ایجنٹ ہے اسلیے تو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اسکے غم میں مرے جارے تھے۔ اسلیے ھمیں بیرونی آقاؤں سے اپنا دیسی آقا قبول ہے
اور صحافی بکاؤ مال تو پیسوں کے لیے عمران کو گالیاں دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اور نواز سے لیے گئے 1 کروڑ روپے ’حلال‘ کرنے ہیں۔