کابل (اے ایف پی) افغانستان کے علاقے قندھار میں آگ لگنے سے نیٹو کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم طالبان نے دعوی کیا ہے کہ طیارہ ان کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹ سے تباہ ہوا۔ اتحادی فوج نے بتایا کہ طیارہ صوبہ قندھار کے علاقے پنجوائی میں لینڈنگ کے دوران آگ لگنے کی وجہ سے تباہ ہوا لیکن تمام مسافر اور عملے کے افراد محفوظ رہے۔