FaisalKh
Chief Minister (5k+ posts)
بخدمت جناب اڈمن صاحب
عرض ہے کہ کچھ عرصہ قبل مسیح پہلے تک اس فورم پر کافی اچھا ماحول تھا جو بھی تھریڈ بنتا تھا اس پر اختلاف راۓ بھی تضحیک کے بغیر اور تہذیب کے دائرے میں ہوتی تھی گالم گلوچ یا بدتمیزی صرف نئے ممبران کرتے تھے اور اکثر اوقات عنوان سے ہٹ کر کی گئی پوسٹوں کو ڈیلیٹ کر دیا جاتا تھا لیکن اب ویسا نہیں ہے
اکثر اوقات ملکی حالات اور واقعات اور سیاست کی مناسبت سے تھریڈ بنتے ہیں اور پھر کچھ غیر سنجیدہ لوگوں کی بدولت ڈی ریل ہو جاتے ہیں یا جان بوجھ کر کر دیئے جاتے ہیں جب کوئی دلیل نہیں ہوتی جواب دینے کی جس کی وجہ سے جو لوگ اپنا قیمتی وقت لگا کر تھریڈ لکھنے میں لگاتے ہیں انکی کی گئی محنت کچھ لمحوں میں ایک عنوان سے ہٹ کر کی گئی پوسٹ کی نظر ہو جاتی ہے جو سراسر زیادتی ہے
اس فورم پر بہت اچھے لکھنے والے ہیں جن میں سے بہت سارے کنارہ بھی کر چکے ہیں اور ایک بڑی وجہ بھی یہی ہے جسکا ذکر اوپر کیا گیا ہے
میری ناقص راۓ میں اگر اس فورم پر ایک ایسا سیکشن بنا دیا جاۓ جس میں آپ کسی کو کسی بھی موضوع پر ڈیبیٹ یا مناظرہ کرنے کی دعوت دے دیں اور صرف وہی لوگ ایک یا ایک سے زیادہ ہی اس پر اپنے اپنے دلائل سے ایک دوسرے کو قائل کریں تو میرے خیال میں یہ اس سے بہت بہتر ہوگا جہاں ایک غور طلب عوامی مسئلے پر ہونے والی بحث ذاتیات یا غیر ضروری پوسٹوں کی نظر ہو جاتی ہے
باقی ممبران کے لئے لائک ڈس لائک کے بجاۓ اتنے فیصد متفق ہیں اور یا متفق نہیں ہیں کا آپشن ہو تو وہ بھی اپنی راۓ بحث میں حصہ لینے والوں کی صورت شامل کر سکتے ہیں اس سے جو پاکستان سے سچی محبت کرتے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ تجاویز دے سکتے ہیں وہ سیاست وغیرہ سے بالاتر ہو کر اپنی راۓ دے سکیں گے جو اکثر اوقات سیاسی وابستگی کی نظر ہو جاتی ہے چاہے اس سے فائدہ ہو یا نقصان
میرے خیال سے اگر دلیل سے ایک دوسرے کو قائل کرنے کا پلیٹ فارم مہیا ہو تو یہ فورم ملک میں ایک مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے
باقی ممبران بھی اپنی راۓ سے نواز کر شکریہ کا موقع دیں شکریہ

- Featured Thumbs
- http://www.siasat.pk/forum/images/siasat42/siasat_logo.png
Last edited by a moderator: