
پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران ایک نہتی خاتون پر پستول تاننےوالےسب انسپکٹر عابد جٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر برائےجیل و داخلہ کرنل(ر) محمد ہاشم ڈوگر نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں سب انسپکٹر عابد جٹ کی جانب سےایک نہتی خاتون پر پستول تاننے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجاز اتھارٹی نے آج عابد جٹ کو ڈسمس کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1559178842685702145
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہئیں کیا جاے گا۔
دوسری جانب صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے عطاءاللہ تارڑکو کافی کی پیشکش کی اور کہا کہ میں نے بہت بار انہیں کافی کی دعوت دی ہے مگروہ قبول نہیں کرتے۔
https://twitter.com/x/status/1559185966346211329
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتاہوں جیسے بھارت میں کافی ود کرن ایک پروگرام ہے میں بھی اسی طرز پر کافی ود ہاشم جیسا کوئی پروگرام کروں۔
واضح رہےکہ عابد جٹ نے فیصل آباد موٹروے پر ناکےکے دوران ایک گاڑی کو روکا تھا جس میں موجود پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے آگے جانے کی اجازت مانگی مگر عابد جٹ نے ان پر پستول تان کر دھمکیاں دیِں،یہ تمام مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔
یادرہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا تھاجس میں شمولیت کیلئے ملک بھر سے پی ٹی آئی کےکارکنان اسلام آباد کا رخ کررہے تھے۔
اس روز پنجاب میں اتحادی جماعتوں کی حکومت،وزیراعلی حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں پی ٹی آئی کےکارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور اسلام آباد میں مظاہرین پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6abidjattdissmised.jpg