یہ مردہ اور بے حس قوم نہیں

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
مردہ قوم تو بالکل نہیں ہے، جہاں بیس کروڑ عوام زندہ رہنے کیلیے روزانہ کوئی نہ کوئی نت نیا اور انوکھا' جگاڑ' کرتی ہو، وہ مردہ کیسے ہو سکتی ہے:)؟؟

اگر آپ پچھلے چھ-سات برسوں کے بین الاقوامی اخبارات (ٹائم، نیوزویک، فارن پالیسی وغیرہ) اٹھا کر دیکھیں تو آپ کو پاکستانی قوم کے بارے میں مہذب دنیا کی ایک بات بار بار نظر آ ے گی کہ پاکستانی قوم بہت زیادہ' ریزیلیینٹ' یعنی " سخت جان" ، "زندہ دل"، "عظیم قوت برداشت کی مالک" ہے. کیونکہ جو کچھ اس قوم کے ساتھ پچھلے پندرہ ورشوں میں ہوا ہے، اسکے باوجود اس قوم کا موجودہ حالت میں قائم ہونا ہی بہت سے بیرونی مشاہدین کیلیے بڑی حیرت انگیز بات ہے

باقی جن بھائیوں کو اپنے موجودہ حالات سے پریشانی ہو رہی ہے، انہیں چاہیے کہ ذرا یہ بھی غور فرماویں کہ ہم پچھلے چالیس برسوں سے کیا کرتے پھر رہے ہیں؟؟ سپر پاورز بھی وہ کام ڈر ڈر کر کرتی ہیں جو ہم شغل میلے میں کرتے پھرتے ہیں

پاکستانی قوم(یعنی اپنے آپ کو) کو دل بھر کر مطعون کرنے کے باوجود اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اگر کوئی کشید کر سکے . سارا بیڑا غرق غلط ترجیحات کی وجہ سے ہے
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
کون کہتا ہے کہ ساری قوم مردہ ہے؟ اس قوم میں عالم ہیں ،سائنسدان ہیں ،شاعر اور مصنف ہیں ،کھلاڑی اور ہایکرز ہیں جنکا نام پوری دنیا احترام سے لیتی ہے
ابھی یہاں ایک ممبر امریکہ میں بیٹھ کر ساری قوم کو چول لکھ رہا تھا اسے شرم سے ڈوب مرنا چاہئے ایسا لکھتے ہوے
میرا خیال ہے کہ جب کوی امریکن اس ممبر کی نیشنیلٹی کا پوچھتا ہوگا تو یہ جواب میں ایک کھسیانی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہتا ہوگا "انڈین" کاش کہ یہ امریکن ہوتا اس ممبر کو میں یاد دلاتا چلوں کہ ابھی کل کی بات ہے جب نیو آرلینز پانی میں ڈوبا تو وہاں کے امریکن باشندوں نے لوگوں کا مال و اسباب لوٹنے کے علاوہ لڑکیوں کو ریپ بھی کیا تھا حتی کہ وہاں فوج بلوانی پڑی ،لوگ بھوکے تھے انہیں کھانا دینے والا کوی نہیں تھا جبکہ ہمارے ملک میں ایدھی جیسے فرشتے مصیبت زدوں کے درمیان خود جا جا کر کھانا اور ضروریات زندگی تقسیم کر رہے ہوتے ہیں ،ہم خود سیلاب کے دنوں میں گھروں سے سامان اکٹھا کر کے ٹرکوں میں بھیجتے رہے ہیں
میں خان صاھب کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جو دو بندے قیصر مرزا اور امریکی شہری اس قوم کو مردہ کہہ رہے ہیں وہ دراصل اپنی محرومیوں کا غصہ قوم پر نکال رہے ہیں
انکی جتنی عزت افزائی اس فورم پر ہوتی ہے اس سے اندازہ ہوجانا چاہئے کہ معاشرے میں انکی کیا اوقات ہوگی ، بس یہی غصہ ہے انکو قوم پر کہ انکی کتے خانی کیوں کی جاتی ہے
 

adamfani

Minister (2k+ posts)
Zinda Qoum kay Murda Leaders
nawaz-sharif-elections-2008.jpg
AAZ-751.jpg
hqdefault.jpg
pak-leader-maulana-620x330.jpg
Pakistani-leade15032.jpg
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)


تم لوگ بھی کیا لوگ ہو تھک کیوں نہیں جاتے
رمضان میں وقت گزاری کا اچھا مشغلہ تلاش کیا ہے ۔


صرف دو باتیں
جس قوم پر زرداری جیسا بدعنوان شخص بغیر کسی حیلے حجت کے پانچ سال صدر بنا رھا وہ سب کچھ تو ہو سکتی ہے ، زندہ نہیں
اس وڈیو میں صرف ایک ایسے شخص کی نشاندھی کردو جو لوگوں کو حرام پیٹ میں ڈالنے سے منع کر رھا ہو ۔اگر سبھی لوٹ مار میں مشغول نہیں تو کم از کم سب اس لوٹ مار کو قبول کرتے ہوۓ
رضامند ضرور ہیں ۔


ھون تواڈی مرضی۔ انڈہ دیوو یا بچہ


 

khandimagi

Minister (2k+ posts)


تم لوگ بھی کیا لوگ ہو تھک کیوں نہیں جاتے
رمضان میں وقت گزاری کا اچھا مشغلہ تلاش کیا ہے ۔


صرف دو باتیں
جس قوم پر زرداری جیسا بدعنوان شخص بغیر کسی حیلے حجت کے پانچ سال صدر بنا رھا وہ سب کچھ تو ہو سکتی ہے ، زندہ نہیں
اس وڈیو میں صرف ایک ایسے شخص کی نشاندھی کردو جو لوگوں کو حرام پیٹ میں ڈالنے سے منع کر رھا ہو ۔اگر سبھی لوٹ مار میں مشغول نہیں تو کم از کم سب اس لوٹ مار کو قبول کرتے ہوۓ
رضامند ضرور ہیں ۔


ھون تواڈی مرضی۔ انڈہ دیوو یا بچہ


زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش کی تو،،،،جماعت میں داخل کرادونگا
ساری زندگی چودہری بنے پھروگے،،،آئی سمجھ
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش کی تو،،،،جماعت میں داخل کرادونگا
ساری زندگی چودہری بنے پھروگے،،،آئی سمجھ


بے عمل کو دنیا میں راحتیں نہیں ملتیں
دوستو دعاؤں سے جنتیں نہیں ملتیں



 

Back
Top