khandimagi
Minister (2k+ posts)
انسانی ذہن مسخ کرکے لوگوں کو کس حد تک مطیع کیا جاسکتا ہے، اسکی مثال اوپر دئیے گئے مرحومین کی آخری خواہش( اگر واقعی ایسا ہے) سے ظاہر ہوتی ہےکیا کرنا ہے پارٹی سے وفاداری دکھا کے
اپنے رب سے اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاداری دکھا لیں
تو دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی
عمران نواز بھٹو اپنی قبر میں اپنا حساب دینگے
انکی خاطر مرنا اور مرنے سے پہلے گھنگھرو باندھنا یا گانے گانا یا بینڈ باجے کی فرمائش؟؟؟
العیاذ باللہ
بھٹو مرحوم ایک ابن الوقت اور جاہ پرست جاگیر دار تھے ، جو سیاسی لیڈر کے بھیس میں اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے،، ہر ذی شعور اس بات کو حقیقت کی روشنی میں، جانتا ہے
میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ آخر کونسی بدنصیبی ایسی ہوتی ہے جو اچھے بھلے انسان کو اس حد تک ذہنی طور پر مسخ کردیتی ہے کہ وہ آنکھوں کے سامنے کی حقیقت کو نہیں مانتا، معاشرتی اقدار سے باغی ہوجاتا ہے،اور مذہب سے بیگانہ ہوکر اپنی جان دینے پر تیار ہوجاتا ہے،
اللہ اپنے رحم سے ان تینوں جذباتی انسانوں کی مغفرت فرمائے،،،یہ بھی ان سے کیا کم تھے ،جو آج دوسروں کے بہکائے میں آکر، بم باندھ کر اپنی جان دیدیتے ہیں