یہ دیس ہوا بیگانہ!

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
مجھے اس وقت جنرل ضیا الحق کے عقوبت خانے کے تین کردار یاد آرہے ہیں۔

ملیر کا ناصر بلوچ ۔۔۔آخری رات کال کوٹھڑی میں 'چل اڑ جا رے پنچھی کہ اب یہ دیس ہوا بیگانہ' گاتا رہا۔ جب تختہ دار پر لے جایا جارہا تھا تو اس نے باقی قیدیوں کو قسم دی کہ اگر جئے بھٹو کے نعرے کا جواب نہ دیا تو یہاں تو میں تمہارا کچھ نہیں کرسکوں گا لیکن اوپر تم سب کا گریبان پکڑ کر خوب ماروں گا ۔ناصر بلوچ ایک قدم بڑھاتا، رقص کرتا، جئے بھٹو کا نعرہ لگاتا پھر دوسرا قدم بڑھاتا۔۔۔۔۔

لیاری کا ایاز سموں۔۔۔۔۔جب پھانسی سے پہلے آخری ملاقات آئی تو اسکی بھاوج نے اسے گھونگھرو دئیے۔ پھانسی گھاٹ پر روانگی سے پہلے جیل حکام نے آخری خواہش پوچھی تو کہا گھونگھرو باندھنے دو۔ جب تک رات کے سناٹے میں آگے بڑھتے قدموں سے گھونگھرو بجنے کی آواز آتی رہی کوٹھڑیوں میں بند قیدی جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔ جب گھونگھرو کی آواز تھم گئی تو قیدی بھی اپنی اپنی سسکیوں میں ڈوب گئے۔۔۔۔۔

لاہور کا عثمان غنی۔۔۔۔۔آخری ملاقات میں عثمان نے اپنی بہنوں سے کہا۔کوئی نہیں روئے گا۔میرا جنازہ بینڈ باجے کے ساتھ کھلی چارپائی پر گھر تک جائے گا۔عثمان کی لاش گھر پہنچی تو بینڈ باجے کی دھمک نے استقبال کیا۔ بہنیں چارپائی کو کندھا دے کر گھر میں لے گئیں۔

یقین نہیں آتا کہ ایک ڈکٹیٹر کے منہ پر تھوکنے والے ایسے پاگل دیوانے عشاق کی پارٹی ایک اور ڈکٹیٹر کے دئیے گئے این آر او کی زنجیر ٹوٹنے پر ملول ہے ؟

یقین نہیں آتا کہ پھانسی کے بعد تیسری دفعہ اقتدار میں آنے والی جماعت ذوالفقار علی بھٹو کے ری ٹرائیل میں ناکام ہوگئی۔

یقین نہیں آتا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے دو برس بعد بھی ایف آئی آر کےنامعلوم 'معلوم' میں تبدیل نہ ہو سکے۔

کاش ناصر بلوچ کا نام رحمان ملک، ایاز سموں بابر اعوان اور عثمان غنی کا نام فاروق نائیک ہوتا!!

Source:
 
Last edited by a moderator:

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
پیپلز پارٹی جتنا وفا دار اور نڈر کارکن کسی جماعت کا نہیں تھا ، لیکن افسوس
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کرنا ہے پارٹی سے وفاداری دکھا کے
اپنے رب سے اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاداری دکھا لیں
تو دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی

عمران نواز بھٹو اپنی قبر میں اپنا حساب دینگے

انکی خاطر مرنا اور مرنے سے پہلے گھنگھرو باندھنا یا گانے گانا یا بینڈ باجے کی فرمائش؟؟؟
العیاذ باللہ
 
صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو ہے نواب صاحب

یار یہ ڈوبر خان ہر جگہ آپ کے پیچھے لگا ہوتا ہے . تھریڈ کے دسویں دسویں صفحے تک آکر ڈس لائیک مارتا ہے

afsos k PPP ki bhaag door zardari k haath main chali gayi
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
یہ تو ہے نواب صاحب

یار یہ ڈوبر خان ہر جگہ آپ کے پیچھے لگا ہوتا ہے . تھریڈ کے دسویں دسویں صفحے تک آکر ڈس لائیک مارتا ہے

yeh koi aur nahi , musharraf ka aik paltu kuttta hai , issi forum par apne dosre id se bhi maujood hai
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
کیا کرنا ہے پارٹی سے وفاداری دکھا کے
اپنے رب سے اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاداری دکھا لیں
تو دنیا میں بھی کامیاب اور آخرت میں بھی

عمران نواز بھٹو اپنی قبر میں اپنا حساب دینگے

انکی خاطر مرنا اور مرنے سے پہلے گھنگھرو باندھنا یا گانے گانا یا بینڈ باجے کی فرمائش؟؟؟
العیاذ باللہ

hum ko pata hai k tum kin k supporter ho MR JHOOT BOLO
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
یہ تو ہے نواب صاحب

یار یہ ڈوبر خان ہر جگہ آپ کے پیچھے لگا ہوتا ہے . تھریڈ کے دسویں دسویں صفحے تک آکر ڈس لائیک مارتا ہے

naam bhi is ne apni personality se match kar k rakha hai , GOBAR KHAN (bigsmile)
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو ہے نواب صاحب

یار یہ ڈوبر خان ہر جگہ آپ کے پیچھے لگا ہوتا ہے . تھریڈ کے دسویں دسویں صفحے تک آکر ڈس لائیک مارتا ہے

قائد مفاہمت گروپ نے بھی کوئی ہاتھ پیر مارنے ہیں کے نہیں؟
مجھے تو لگتا ہے بینظیر سے کسی ذاتی اختلاف کا بدلہ لیا زرداری نے کے پیپلز پارٹی کا نشان تک مٹا ڈالا
 
صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے غلط کمینٹ کوٹ کیا لیکن ٹھیک کہہ رہی ہے آپ ، زرداری ایک عذاب بن کر آیا ہے اس پارٹی پر

قائد مفاہمت گروپ نے بھی کوئی ہاتھ پیر مارنے ہیں کے نہیں؟
مجھے تو لگتا ہے بینظیر سے کسی ذاتی اختلاف کا بدلہ لیا زرداری نے کے پیپلز پارٹی کا نشان تک مٹا ڈالا
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
سہراب ٹہر کر کھیلا کرو - جذباتی نہیں ہونا ورنہ یہ بوٹ پالیشی پھر جشن منائے گے

.............تمہارے بین ہونے پر

yeh koi aur nahi , musharraf ka aik paltu kuttta hai , issi forum par apne dosre id se bhi maujood hai
 
sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
سیاسی جوتا چاٹ
ضیاء تیری عظمت کو سلام ایک تو نے بھٹو کو جہنم رسید کیا اور تو نے ہمیں نواز جیسا جہموری لیڈر دیا
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے غلط کمینٹ کوٹ کیا لیکن ٹھیک کہہ رہی ہے آپ ، زرداری ایک عذاب بن کر آیا ہے اس پارٹی پر

آپ ہی کو جواب دیا اگر چہ سوال مجھ سے نہیں تھا.میری فیملی نے مدتوں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کیا میرے اکلوتے چچا مرحوم ان کے سرگرم کار کن تھے اور میرے والد محترم کو ان کی جاب میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے کو گھر پر لہرانے کی وجہ سے ہراس کیا گیا تو انھوں نے اس رویہ کے خلاف قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی کے انھیں عزت سے ملازمت کی عادت تھی
لیکن جب محترمہ نے زرداری صاحب سے شادی کر لی تب بھی لوگوں کی نظر میں پیپلز پارٹی کا نقصان ہوا لیکن جب وہ پارٹی پر ہی قابض ہو گئے تو نظریے کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا کوئی جواز باقی نہ رہا کے نظریہ لوٹ مار ہو گیا. پیپلز پارٹی کو سپورٹ نہ کرنے کے باوجود ان کی اس حالت پر اداسی سی ہے اب بھی یہ پارٹی کو اگر کسی سینئر ممبر کے حوالے کر دیں تو نظریہ اور پارٹی زندہ رہ سکتی ہے اور یہ پاکستان کے لیے عوام کے لیے بہت ضروری ہے
... .
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
پیپلز پارٹی جتنا وفا دار اور نڈر کارکن کسی جماعت کا نہیں تھا ، لیکن افسوس

طاقت نظریہ سے ملتی ہے ...جب لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھٹو زندہ تو اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کے وہ حقیقی طور پر یہاں مجود ہے یا پھر ایک جیالا اندھا ہو چکا جو اسکو نظر نہیں آ رہا کہ بھٹو صاحب کب کہ اس دنیا سے
رخصت ہو چکے انکا مطلب لازمی طور پر اس سوچ کا زندہ ہونا ہوتا ہے جو وہ اس قوم کی نسلوں کو دے کر چلے گی
جیالہ اسی سوچ اور نظریے کہ زندہ ہونے کی بات کرتا ہے ...اور نظریہ تو کبھی نہیں مرتا

gorgias

جیالا تو آج بھی اسی نظریہ کے ساتھ زندہ ہے لیکن کیا کرے کہ اب پارٹی میں جیالوں سے زیادہ رحمٰن ملک ٹائپ لوگوں کی سنی جاتی ہے۔ جیالا کرے تو کیا کرے
 
AshRay

Senator (1k+ posts)
salute to the solitude and bravery of all those quoted above; if truly quoted

but ZAB himself was so afraid of its death that he's even unable to stand ..... Ref: Col Rafi's book (Darogh bar gardan-e-Ravi) the most authentic doc about the last days of ZAB
 
Back
Top