یہ بغض سے بھرے ہوئے جج،کیا عمران خان نے ایسی تنقید کی؟ اطہر کاظمی

athar-kazmi-sp-khan-and-zf.jpg


آدھی رات کو عدالت کیوں کھولی گئی؟ آئینی و قانونی ماہرین رہنمائی فرمائیں،اطہر کاظمی

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آدھی رات کو عدالت لگانے پر سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں کوئی مجرم تھا جو آدھی رات کو عدالت کھولی گئی، عمران خان عدالت سے پوچھ رہے ہیں کہ ایسا کیا ہوا تھا کہ ایمرجنسی میں عدالت لگی۔

اس حوالے سے سینئر صحافی اطہر کاظمی نے بھی ٹوئٹر ویڈیو میں کہا کہ عمران خان بار بار پوچھ رہے ہیں کہ عدالت رات کو کیوں کھولی گئی، یہ ایک اہم سوال ہے جو عوام کے ذہنوں میں بھی ہے، آئینی و قانونی ماہرین رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ عمران خان یا کوئی اور عدالت میں پیٹیشن دائر کر کے معزز عدالت سے پوچھ سکے کہ عدالت رات کو کیوں کھولی گئی؟

https://twitter.com/x/status/1515816595486035973
جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے بھی اطہر کاظمی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تحریک انصاف ایسی تنقید کر رہی ہے،آج حاضر سروس ہو کل ریٹائرڈ ہو جاؤ گے ،تمہارے بچوں کیلئے زمین تنگ کر دیں گے ، یہ بغض سے بھرے ہوئے جج

اطہر کاظمی کے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے فضل الرحمان کی طرح اسٹیج پر کہا ہے پہلے اپنے جرم کا اعتراف کرو ، کیا عمران نے بلاول کی طرح کہا نہ یہاں پنڈی کی مرضی چلے گی نہ آپارہ کی مرضی ، کیا عمران خان نے اسٹیج پر نواز شریف کی طرح کہا تم قومی مجرم ہو۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ عمران خان تو بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپ اداروں کی عزت کرو، عمران خان کا بیانیہ کچھ اور ہے اور ان کے حامیوں کا بیانیہ کچھ اور ہے، ہم کمیونسٹ چائینا میں نہیں ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں، ہر کوئی اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق رہتا ہے اور اپنا بنانیہ اپنا نظریہ رکھتا ہے۔

اطہر کاظمی نےاعتراف کیا کہ عمران خان کی حکومت جانے میں میڈیا کا بھی کردار ہے،تیس تیس پینتیس پینتیس یا ڈیڑھ سو والے افراد کا سروے اٹھا کر پروگرام کرتے رہے، اور یہ تاثر مل گیا لوگوں کے کہ شاید عمران خان بہت غیرمقبول ہیں، لوگ بھی اس غلط فہمی میں مارے گئے، اب کبھی ادھر بھاگ رہے کبھی ادھر بھاگ رہے۔


سینیئرصحافی نے کہا کہ دس پندرہ ہزار نہیں جب لاکھوں ہوتے ہیں تو یہ بات بالکل واضح ہونی چاہئے، کہا جارہاہے کہ عمران خان نے اداروں پر تنقید کی، تو عمران خان نے اداروں پر تو کوئی تنقید نہیں کی، انہوں نے کچھ سوال اٹھائے ہیں، حکومتی اتحادیوں نے کس طرح اداروں پر تنقید کی۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ خواجہ آصف آج پھر کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی حکومت تو چھ مہینے میں ختم ہوجانی تھی اس کو ڈرپ لگاکر ساڑھے تین سال چلایا گیا، وہ کس نے ڈرپیں لگائیں وہ سلیکٹڈ کون تھا؟یہ تو ابھی بھی اداروں پر حملے کررہے ہیں،اسلئے یہ سوال اہم ہے کہ عدالت کیوں لگی۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

پہلے تم یہ بتاؤ ، تمہیں لانچ کس نے کیا ہے ؟

ضرور جیو کی سازش لگتی ہے ۔ یوتھیے کم از کم اب جیو کی رپورٹ کارڈ تو دیکھ لیتے ہیں ۔​
 

scolfeild

Minister (2k+ posts)

پہلے تم یہ بتاؤ ، تمہیں لانچ کس نے کیا ہے ؟

ضرور جیو کی سازش لگتی ہے ۔ یوتھیے کم از کم اب جیو کی رپورٹ کارڈ تو دیکھ لیتے ہیں ۔​
Teri gand mai Kia kurak hai !!
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
جب حرام مال کھایا ہو اور پکڑے جائیں تو ڈھٹائی میں ایسے ہی کرتے ہیں چور