سائنسدان
Senator (1k+ posts)
امریکی عدالت نے یوٹیوب پر سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیدیا۔ اس خبر کو کافی دن ہوگئے ہیں اور یوٹیوب نے گستاخانہ مواد بھی ہٹادیا لیکن پاکستان میں یوٹیوب ابھی تک بند ہے۔ حکومت دعویٰ تو یہ کرتی ہے کہ وہ آئی ٹی کو فروغ رہی ہے ، لیپ ٹاپ بانٹ رہی ہے ۔ ایک طرف تو ہم تھری جی لائسنس کی نیلامی کررہے ہیں دوسری طرف ہم نے یوٹیوب بلاک کررکھی ہے۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی سے 3ارب روپے کا منافع ہوگا۔ ڈیڑھ سال سے یوٹیوب بند ہے، کل کلاں آپ کچھ اور ہی بند کردیں گے، اس صورتحال میں کسی کا دماغ خراب ہے کہ وہ لائسنس خریدے؟ اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ ڈیڑھ سال سے پی ٹی اے کے "نام نہاد آئی ٹی ایکسپرٹس" ایک لنک تک نہیں بلاک کرسکی۔ دنیا تھری جی سے فورجی اور اب فائیو جی پر جارہی ہے اور آپ سے ایک یوٹیوب کا لنک بلاک نہیں ہورہا ۔ جب آپ سے یوٹیوب کا ایک لنک بلاک نہیں ہورہا جب آپ کے ملک میں یوٹیوب ہی بند ہے تو کون آئی ٹی میں انویسٹمنٹ کرے گا؟ ہماری حکومت دنیا کو کیا بتارہی ہے کہ ہمارے پاس دنیا کے نالائق ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں؟ پھر کس سے کہوگے کہ آئی ٹی کیسے آئی ٹی میں ترقی کرو گے؟ میں سرمایہ کاری کرو؟
عجب بات ہے کہ آئی ٹی کی منسٹر ایک ایسی خاتون ہے جسے آئی ٹی کی الف بے کا بھی پتہ نہیں۔ جو کچھ عرصہ پہلے اپنی ہی پارٹی کے ایک بندے سے ٹوئٹر استعمال کرنے کا طریقہ سیکھتی رہی ہے۔ انوشہ رحمان نامی آئی ٹی منسٹر کے قریب سے آئی ٹی چھو کر بھی نہیں گزری پیشے کے اعتبار سے وہ وکیل ہے اور ہر بار اپنے شوہر کے اثرورسوخ کی وجہ سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہوجاتی ہے۔
پی ٹی اے نے فیس بک کے کئی پیجز بلاک کررکھے ہیں۔ اگر فیس بک کا پیج بلاک ہوسکتا ہے تو یوٹیوب کا لنک کیوں بلاک نہیں ہوسکتا؟ لوگوں میں ایک رائے تو یہ بھی موجود ہے کہ حکومت اس لئے یوٹیوب نہیں کھولتی کیونکہ یوٹیوب پر ان کو ایکسپوز کرنے کیلئے بہت مواد موجود ہے ۔ کیا حکومت مخالف مواد صرف یوٹیوب پر ہے، ڈیلی موشن، فیس بک اور کہیں نہیں ہے؟ کچھ دوست یہ کہتے ہیں کہ حکومت کو یوٹیوب بلاک رکھنی چاہئے کیونکہ یوٹیوب پر ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔ سوال تو یہ ہے کہ فیس بک پر بھی کئی ایسے پیجز بنتے رہے ہیں جس پر گستاخانہ مواد موجود ہوتا ہے تو کیا فیس بک کو بھی بلاک کردیں؟ اسلام مخالف شخص تو کام بھی اسلام کے خلاف ہی کرے گا۔اس کا مقابلہ آج کے دور میں ریسورسز کو بلاک کرکے نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی اداکارہ گستاخانہ مواد کے خلاف عدالت چلی گئی تو ایک ارب مسلمان میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو گستاخانہ مواد کے خلاف عدالت گیا ہو۔ ہاں مسلمانوں نے یہ کام ضرور کیا کہ سڑکوں پر ٹائر جلائے، دوسروں کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی، کسی کی عمارت جلائی۔ ہم لوگ عیاشیوں پر پیسہ پانی کی طرح بہاسکتے ہیں لیکن گستاخانہ مواد کے خلاف امریکی عدالت میں جانے کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے۔
یوٹیوب کا جب نام آتا ہے تو ہمارے ذہن میں کیا آتا ہے؟ انڈین گانے، فلمیں، ٹاک شوز، مزاحیہ ویڈیو کلپس، ٹائم پاس مواد؟ اسکے علاوہ بھی بہت کچھ ہے اگر ایکسپلور کریں۔ اگر آپ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلقہ مواد آپ کو یوٹیوب پر مل سکتا ہے۔ میں نے ویب ڈویلپمنٹ کرنا سیکھنا تھی، یوٹیوب پر پی ایچ پی ، مائی سیکوئل ، ڈاٹ نیٹ کے ٹیوٹوریلز تلاش کئے ا ن سے ویب ڈویلپمنٹ سیکھ لی۔ اگر آپ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی بہت کچھ یوٹیوب پر مل جائے گا۔
یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے آپ پیسے بھی بناسکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو یوٹیوب کے ذریعے اپنا بزنس بھی بڑھا سکتے ہیں، آپ اپنی کمپنی کی پروڈکٹس کی پریزنٹیشن بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے کلائنٹس کو دکھا کربزنس حاصل کرسکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو یوٹیوب ایک مارکیٹنگ ٹول بھی بن سکتا ہے۔مثلا ایک موبائل کمپنی اپنے موبائل کے فیچرز پر مشتمل ویڈیو بناکریوٹیوب پر اپ لوڈ کرتی ہے تو اس ویڈیو کو دیکھنے والے جب موبائل کے فیچرز دیکھتے ہیں تو وہ اسے خرید لیتے ہیں۔نہ صرف آپ اپنی کمپنی کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں بلکہ ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرسکتے ہیں۔
یوٹیوب بلاک ہونے سے گوگل کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،یوٹیوب کے ریونیو پر بھی فرق نہیں پڑے گا۔ نہ ہی اس سے امریکہ کی اکانومی متاثر ہوگی، فرق آپ کو پڑے گا۔ یوٹیوب اب بھی پاکستان میں استعمال ہورہی ہے لیکن پراکسی ٹولز کی مدد سے۔ جس نے یوٹیوب استعمال کرنی ہے اس نے پراکسی کے ذریعے بھی کرلینی ہے لیکن یوٹیوب بلاک ہونے سے آئی ٹی انڈسٹری پر اچھا امپیکٹ نہیں پڑرہا۔

Last edited by a moderator: