
یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے حصول کومزید آسان اور شفاف بنانے کیلیے اقدامات سامنے آگئے،ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یکم نومبر سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے صارفین یوٹیلٹی اسٹور پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پرایس ایم ایس کریں گے، ان کو خریداری کیلیے ون ٹائم پاس ورڈ مہیا کیا جائیگا۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی یوٹیلٹی اسٹورز میں وہ ون ٹائم پاس ورڈ اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کر سکیں گے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ،چائے ،کوکنگ آئل، گھی سمیت متعدد اشیا مہنگی ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں اضافہ سامنے کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد دودھ کی قیمت 197 سےبڑھ کر217روپےہوگئی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 450گرام چائےکی قیمت میں240 روپےتک مہنگی ہوگئی، چائے کی قیمت 508 سے بڑھ کر748 روپے تک جاپہنچی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/utitli1y121.jpg