یا اللہ ہمیں معاف فرما.ہمیں اس نفاق کے روگ سے نجات دلا دے. جو غلطی ہمارے بڑوں سے ہوئی اس کے عذاب سے ہمیں دور فرما.ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں. تیرے علاوہ ہمارا مدد گار کوئی نہیں. جس کی بربادی کا فیصلہ آپ نے کرلیا اسے کوئی ٹال نہیں سکتا اور جس کو آپ کی رحمت اپنے آغوش میں لے لے اسے کوئی گزند نہیں پہنچا سکتا.ہمیں پھر سے ایک امّت بنادے. ہمارے دلوں میں جو نفرت کا زہر ہے اسے اپنی رحمت سے دور فرما. ہم میں اتنی ہمت اور فراست عطا فرما کے ہم ا اپنے ملک میں تیرے دین کے غلبے کے لیے کوشش کرسکیں. ہم میں سے بیشتر یہی چاہتے ہیں. اپنی تمام تر نافرمانی کے باوجود چاہتے ہیں.آپ کی رحمت ہماری نافرمانی سے بڑھ کر ہے.ہمیں پھر سے بھائی بنا دے.
Last edited: