
وہاب ریاض کا بڑے بوٹ پہن کر بارش کے پانی میں کھڑے ہو کر جائزے والی اپنی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط ہی دیکھتے ہیں۔
کل جو ہوا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں، یہ خالصتاً غیر ارادی تھا اور بہت غلط انداز میں غلط سمجھا گیا۔
آئیے ہمیشہ مثبتیت پھیلانے کی کوشش کریں اور منفی پروپیگنڈوں سے اپنے اس خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔ خوش رہیں۔
کرکٹر وہاب ریاض کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جس میں وہ لمبے بوٹ پہن کر بارش کا پانی چیک کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروارہے ہیں
وہاب ریاض کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کار میں بیٹھ کر بارش کے پانی کا معائنہ کررہے ہیں اور بارش کا پانی پاس گزرنے والے لوگوں پر گررہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Yc2Q0YV.jpg
Last edited by a moderator: