
ہماری خواہش ہے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں: ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں گے : مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی
مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے نجی ٹی وی چینل اے بی این نیوز کے پروگرام میں ایک سوال کہ "آئندہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلاف وزیراعظم کے حوالے سے ہو گا اور سٹیبلشمنٹ کے مطابق شہباز شریف اب تک کے بہترین وزیراعظم ہیں اور ملکی استحکام کی خاطر اگر انہیں ہی آئندہ بھی وزیراعظم بنایا جاتا تو ہے کیا آپ اس فیصلے کو تسلیم کریں گے" کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں دوبارہ وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1675928723542134784
آئندہ وزیراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا اس بات پر موقف یہ ہے کہ آئندہ کے وزیراعظم کا انحصار عام انتخابات کے نتائج پر ہو گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور ہماری جماعت کے قائدین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں گے اور الیکشن کمپین بھی کریں گے جس سے ہمیں امید ہے کہ عوام میں ہمیں پذیرائی ملے گی اور پیپلزپارٹی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ اپنے قائد کو وزیراعظم بنوانے کیلئے کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج تک تو ہماری جماعت میں سے بلاول بھٹو زرداری ہی بطور وزیراعظم امیدوار ہوں گے، اگر کسی اور سیاسی جماعت کو عوام قبول کرتی ہے تو یہ ان کا حق ہے۔ ہماری جماعت توقع کر رہی ہے اور
ہماری خواہش بھی کہ ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں لیکن ان تمام باتوں کا انحصار انتخابات کے نتائج پر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nayyarbukhaiai.jpg