ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے

VIP.Molvi

MPA (400+ posts)
کیا ایم کیو ایم کا قیام جماعت اسلامی کا کراچی میں زور توڑنے کے لیئے تھا؟
hv9on6.jpg

نیوٹن نے کہا تھا کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے جو مقدار میں عمل کے بالکل برابر مگر مخالف سمت میں ہوتا ہے۔
یہاں یہ بات کلیئر کرتا چلوں کہ میرا یہ بیانیہ نہ تو ایم کیو ایم کی حمایت میں ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کی مخالفت میں۔
ایم کیو ایم کی بنیاد اس خلا کے ماحول میں ہوئی جو جاگیرداروں اور ملاؤں نے پیدا کیا تھا۔ جاگیردار مڈل کلاس کو انسان سمجھتا ہی نہیں تھا اور ملا اپنی کٹر مزہبی زہنیت دوسرے مسلمانوں پر تھوپنے میں مشغول تھا۔

اور آج بھی اسی کا چلن عام ہے۔ آپ اگر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کریں تو اسلام خطرے میں۔ اور اگر جماعت اسلامی پر تنقید کریں تو آپ لبرل فاشسٹ۔ یہ لوگ اپنے آپ پر تنقید کو اسلام پر حملہ گردانتے ہیں۔ حالانکہ کہ ان دونوں جماعتوں پر ایک خاص مسلک کی چھاپ ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جماعت اسلامی کا سٹوڈنٹ ونگ اسلامی جمعت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں تشدد اور بدمعاشی کی بنیاد رکھی۔ اور جہاں جہاں اس طلبہ تنظیم کا زور چلتا ہے یہ اپنی متشدد طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتی ہے۔ اور اس کے لیئے کسی خاص ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ سبکو وہ واقعہ یاد ہوگا جب کپتان عمران خان پنجاب یونیورسٹی آئے تو جمیعت کے لونڈوں نے انکے ساتھ ذلت آمیز سلوک کیا اور انکو کچھ دیر کے لیئے یونیورسٹی میں نظر بند بھی رکھا۔ ان سے جب بھی اختلاف کیا جاتا ہے تو یہ آپ کو دائرہ اسلام سے باہر نکال دیتے ہیں۔ اور اگر آپ انکی پہنچ میں ہوں تو یہ گھسن مکا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہ وہ منافقت ہے جس کی وجہ سے عام پاکستانیوں کی اکثریت ان سے دور رہی۔

جب ایم کیو ایم کی تخلیق ہوئی تو اس وقت بھی ایسے ہی گھٹن زدہ حالات تھے اور ایک ڈکٹیٹر نے نوے کی دہائی میں اور پھر مشرف نے اپنے دور میں ان کو خوب بڑھنے کا موقع دیا۔ الطاف حسین کو قدرت نے ایک شاندار موقع دیا تھا کہ وہ مڈل کلاس کے نعرہ لگا کر سیاست میں داخل ہوتی اور پھر عام پاکستانیوں کی زندگیو ں میں تبدیلی لاتی مگر اس نعرے کو بنیاد بنا کرالطاف حسین نے اپنا اقتدار چند شہروں میں مستحکم کیا۔ اور بد قسمتی سے اس کے لیئے تشدد اور قتل و غارت کا اندھا استعمال کیا۔ اور جس رویے کے لیئے یہ جماعت اسلامی اور اسکی ذیلی تنظیم کو مطعون کرتے تھے۔

وہی رویہ خود اپنا لیا بلکہ اس سے بھی دو ہاتھ آگے۔
اور حالات یہاں تک پہنچے کہ ایم کیو ایم اور تشدد کی سیاست کے معانی ہم پلہ ہو گئے۔ الطاف حسین نے قدرت کا دیا گیا ایک بہت بڑا موقع گنوا دیا۔ اور اب اس جماعت کو اپنی بقا کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔

آج بھی مڈل کلاس اور پڑھے لکھے طبقے کی نمائندگی کسی قومی جماعت میں نہیں۔ اور یہی وہ طبقہ ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتا ہے۔

Last edited by a moderator:

P4kistani

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#1705

JI , or MQM ko .. Siasat mein PTI replace kary gi...
 
arafay

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#1705

mqm ko zia ne ppp ko torne ke liye banaya gaya tha. wazay rahay ke mqm karachi ke ilawa, hyderabad, sukkur aur mirpur khas me bhi maqbool ha aur waha pe rehne walay mohajir sindhio ke zulm ka shikar hokay mqm ko hi vote dete ha.

jamat-e-islami kabhi bhi itni mashoor nahi hui ke uska zur tora jaye. aur ab tu surate haal ye hake ji sawat aur malakand tak hi mehdood hogai. unless koi nizam-e-mustafa ya america mukhalif koi movement chalay tu saray mula party ek saath hojain like mma, ji ka koi future nahi karachi ya us se bahir bhi.
 
سعد

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#1705

ایک شدید لیفٹسٹ ہیں اور دوسرے شدید رائٹسٹ... کراچی میں دراصل شدت پسندی کا زور ٹوٹ رہا ہے
 
mehwish_ali

ہم لوگ جرم سے پاک متحدہ چاہتے ہیں اور اس لیے آپریشن کے حق میں ہیں۔ بلکہ متحدہ قیادت نے ہی اس آپریشن کے لیے سارا ہوم ورک کیا تھا اور سب قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی تھی۔

مسئلہ یہ ہے کہ جن عوامل، محرومیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے متحدہ وجود میں آئی تھی، وہ ابھی تک جوں کے توں موجود ہیں۔ اگر متحدہ کو ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو ختم کرنا پڑے گا۔

سب سے زیادہ اہم ہے کہ کراچی کی پولیس کی اصلاح ہو۔

سپریم کورٹ کے مطابق کراچی پولیس میں مجموعی طور پر 40 فیصد سیاسی بھرتیاں ہیں اور ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس شہر کی سب سے بڑی بھتہ خور ہے۔ جتنی مافیاز اور گروہ کراچی میں بھتہ لیتے ہیں، اسکا ایک حصہ پولیس مافیا کو جاتا ہے۔ یہ پولیس ہے جو کہ اب علاقے بانٹتی ہے۔ اسی وجہ سے 2 سال سے جاری آپریشن کے باوجود بھتہ خوری میں 50 فیصد کمی ہی آ پائی ہے۔

کراچی پولیس میں انہیں برائیوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کو حکم جاری کرنا پڑا کہ کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو برطرف کیا جائے۔

چنانچہ دیگر عناصر کے خلاف جتنا بھی آپریشن کر لیا جائے ، لیکن حالات درست نہیں ہو پائیں گے جبتک کہ کراچی پولیس کی صفائی نہ ہو۔

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

JI , or MQM ko .. Siasat mein PTI replace kary gi...

ہم بھی یہی سمجھتے تھے لیکن تحریک انصاف میں وہی جاگیردار اور سرمایادار پھر سے شامل ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی کے اندر انتخابات کی کوئی ویلیو نہیں رہی تھوڑا بگاڑ پیدہ ہوگیا ہے عمران خان کو چاہئے کہ پارٹی کے انتخابات کو سالانہ بنیادوں پر یا کم سے کم دوسال کے اندر کرنے چاہئے تاکہ بہتر قیادت سامنے آئے
 
Last edited:

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

ایک شدید لیفٹسٹ ہیں اور دوسرے شدید رائٹسٹ... کراچی میں دراصل شدت پسندی کا زور ٹوٹ رہا ہے

شدت جہاں بھی ہو اس سے مسائل جنم لیتے ہیں
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

mqm ko zia ne ppp ko torne ke liye banaya gaya tha. wazay rahay ke mqm karachi ke ilawa, hyderabad, sukkur aur mirpur khas me bhi maqbool ha aur waha pe rehne walay mohajir sindhio ke zulm ka shikar hokay mqm ko hi vote dete ha.

jamat-e-islami kabhi bhi itni mashoor nahi hui ke uska zur tora jaye. aur ab tu surate haal ye hake ji sawat aur malakand tak hi mehdood hogai. unless koi nizam-e-mustafa ya america mukhalif koi movement chalay tu saray mula party ek saath hojain like mma, ji ka koi future nahi karachi ya us se bahir bhi.

یہ بات ہرگز درست نہیں، بلکہ صرف پروپیگنڈہ ہے۔

حمید گل سے یہی سوال پوچھا گیا تو اس نے کھل کر جواب دیا کہ وہ آئی ایس آئی کا سربراہ تھا اور اگر ایجنسیوں نے متحدہ کو بنایا ہوتا تو اسکو ضرور سے علم ہوتا۔
پھر آپ متحدہ کی ابتدائی تاریخ دیکھ لیں کہ جہاں پر ایجنسیاں مار مار کر متحدہ کی ایسی کی تیسی پھیر رہی ہوتی تھیں۔ بذاتِ خود الطاف حسین کو جیل کو 9 مہینے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اگر آپکو ایجنسیوں کا ایجنٹ دیکھنا ہے تو وہ آپ حقیقی کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں ایجنسیوں کی سپورٹ کی وجہ سے وہ کراچی کے بادشاہ بنے ہوئے تھے اور کوئی انکو چھو بھی نہیں سکتا تھا۔

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

ہم لوگ جرم سے پاک متحدہ چاہتے ہیں اور اس لیے آپریشن کے حق میں ہیں۔ بلکہ متحدہ قیادت نے ہی اس آپریشن کے لیے سارا ہوم ورک کیا تھا اور سب قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی تھی۔

مسئلہ یہ ہے کہ جن عوامل، محرومیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے متحدہ وجود میں آئی تھی، وہ ابھی تک جوں کے توں موجود ہیں۔ اگر متحدہ کو ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو ختم کرنا پڑے گا۔

سب سے زیادہ اہم ہے کہ کراچی کی پولیس کی اصلاح ہو۔

سپریم کورٹ کے مطابق کراچی پولیس میں مجموعی طور پر 40 فیصد سیاسی بھرتیاں ہیں اور ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس شہر کی سب سے بڑی بھتہ خور ہے۔ جتنی مافیاز اور گروہ کراچی میں بھتہ لیتے ہیں، اسکا ایک حصہ پولیس مافیا کو جاتا ہے۔ یہ پولیس ہے جو کہ اب علاقے بانٹتی ہے۔ اسی وجہ سے 2 سال سے جاری آپریشن کے باوجود بھتہ خوری میں 50 فیصد کمی ہی آ پائی ہے۔

کراچی پولیس میں انہیں برائیوں کی وجہ سے سپریم کورٹ کو حکم جاری کرنا پڑا کہ کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات کو برطرف کیا جائے۔

چنانچہ دیگر عناصر کے خلاف جتنا بھی آپریشن کر لیا جائے ، لیکن حالات درست نہیں ہو پائیں گے جبتک کہ کراچی پولیس کی صفائی نہ ہو۔

ایسی جماعت کبھی بھی نارمل طریقے سے کامیاب نہیں ہوسکتی جس کا بنیاد راسزم پر ہو- اسکے علاوہ اتنے عرصے سے ایم قیو ایم حکومت میں رہی ہے انہوں نے کیوں ان مسائل کے خاتمے کا کچھ نہیں کیا پولیس کو بھی انہوں نے خود ہی تباہ کیا ہے مشرف اور زرداری کے ساتھ مل کر
 
VIP.Molvi

MPA (400+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

1:
مسئلہ یہ ہے کہ جن عوامل، محرومیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے متحدہ وجود میں آئی تھی، وہ ابھی تک جوں کے توں موجود ہیں۔

2:
سپریم کورٹ کے مطابق کراچی پولیس میں مجموعی طور پر 40 فیصد سیاسی بھرتیاں ہیں اور ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔
کراچی پولیس شہر کی سب سے بڑی بھتہ خور ہے۔ جتنی مافیاز اور گروہ کراچی میں بھتہ لیتے ہیں، اسکا ایک حصہ پولیس مافیا کو جاتا ہے۔

1:
اگر وہ محرومیاں اور نا انصافیاں ابھی تک موجود ہیں تو انکی سب سے بڑی وجہ آپ خود ہیں۔ کم و بیش 20 سال کے عرصے تک آپ لوگ سندھ کے بڑے شہروں پر حکمرانی کرتے رہے اور آپکی محرومیاں ختم نہ ہو سکیں۔
افسوس صد افسوس۔

2:

پولیس کیا جناب تقریبا ہر ادارے کا ایسا حال ہے کراچی میں۔
پی پی پی والے اپنے بندے بھرتی کرتے تو آپ لوگ اپنے۔
کسی بندے کے پتر کو میرٹ پر برتی کیا ہوتا آپ دونوں نے تو آج یہ حالات نہ ہوتے کراچی کے۔
 
P4kistani

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

aista aista behtri hogie.. Jub Khan sahib k pas full control hoga Power ka.. Kuch bhi ho.. PTI Baki sub jamato se behtar thie aur behtar hai..

ہم بھی یہی سمجھتے تھے لیکن تحریک انصاف میں وہی جاگیردار اور سرمایادار پھر سے شامل ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی کے اندر انتخابات کی کوئی ویلیو نہیں رہی تھوڑا بگاڑ پیدہ ہوگیا ہے عمران خان کو چاہئے کہ پارٹی اندر انتخابات کو سالانہ بنیادوں پر یا کم سے کم دوسال کے اندر کرنے چاہئے تاکہ بہتر قیادت سامنے آئے
 
VIP.Molvi

MPA (400+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

JI , or MQM ko .. Siasat mein PTI replace kary gi...

کپتان سے ہمدردی اپنی جگہ مگر پی ٹی آئی میں بھی سرمایہ دار، صنعتکار اور جاگیردار ہی نے قبضہ کر رکھا ہے۔
 
confuseme

Councller (250+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#1705

being a citizen of Karachi what i believe is that one is showing a sort of Indian (RAW) mentality and other Talibanic, both r serious threat for our country
 
P4kistani

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

Jub tak kaptan hai.. Tub tak PTI .. us k badki , bad mein dekhi jay gi... Humaray pas PTI k ilawa koi choice nhi..
کپتان سے ہمدردی اپنی جگہ مگر پی ٹی آئی میں بھی سرمایہ دار، صنعتکار اور جاگیردار ہی نے قبضہ کر رکھا ہے۔
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

1:
اگر وہ محرومیاں اور نا انصافیاں ابھی تک موجود ہیں تو انکی سب سے بڑی وجہ آپ خود ہیں۔ کم و بیش 20 سال کے عرصے تک آپ لوگ سندھ کے بڑے شہروں پر حکمرانی کرتے رہے اور آپکی محرومیاں ختم نہ ہو سکیں۔
افسوس صد افسوس۔

2:

پولیس کیا جناب تقریبا ہر ادارے کا ایسا حال ہے کراچی میں۔
پی پی پی والے اپنے بندے بھرتی کرتے تو آپ لوگ اپنے۔
کسی بندے کے پتر کو میرٹ پر برتی کیا ہوتا آپ دونوں نے تو آج یہ حالات نہ ہوتے کراچی کے۔

مشرف دور میں بقیہ اداروں میں تو سیاسی بھرتیاں ہوئیں، مگر پولیس کے حوالے سے مشرف نے ایک بہت بہترین پروگرام شروع کیا تھا۔ اس لیے پولیس میں اس زمانے میں سیاسی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔
البتہ مشرف صاحب کے جانے کے بعد پولیس کے اس پروگرام کو ختم کر دیا گیا اور ذوالفقار مرزا نے ہزاروں کی تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو (جو اس سے قبل رحمان ڈکیٹ کی فوج کا حصہ تھے، انکو) کراچی پولیس میں بھرتی کیا۔

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

aista aista behtri hogie.. Jub Khan sahib k pas full control hoga Power ka.. Kuch bhi ho.. PTI Baki sub jamato se behtar thie aur behtar hai..

تنظیم میں بہتری آغاز سے ہونی چاہئے اور یہ ریگولر ہونی چاہئے جو لوگ بھی ایسا سوچتے ہیں کہ بعد میں بہتری کرینگے یہ کبھی نہیں ہوگا - آج کا کام کل پر چھوڑنے کے عادی لوگ دوسروں کے مقابلے میں انجانے خوف، مایوسی اور تنقید کے زیادہ عادی ہوتے ہیں۔ اور وہ منفی سوچوں سے بچنے کےلئے اپنا دھیان دوسری طرف بٹانے کے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں
 
dildar

MPA (400+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#1705

آپکے تجزیہ سے متفق ہوں ایم کیو ایم جو تبدیلی خود سے نہ لاسکی وہ اب فوج لاۓ گی چاہے ساری کی ساری قیادت ری شفل کرنی پڑے ،پرویز مشرف اور مصطفی کمال جیسے صاھب ہنر لوگ لیڈر شپ سنبھالنے کی تیاری میں ہیں
 
VIP.Molvi

MPA (400+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

Jub tak kaptan hai.. Tub tak PTI .. us k badki , bad mein dekhi jay gi... Humaray pas PTI k ilawa koi choice nhi..

یہ جمہوری ذہنیت نہیں۔ یہ شخصیت پسندی ہے۔
یہ ہی تو متحدہ والے کہتے ہیں کہ جب تک الطاف ہے تب تک۔ باقی کی بعد میں دیکھیں گے۔
بلکہ وہ تو یہ نعرہ بھی لگاتے ہیں کہ
"قائد کا جو غدار ہے موت کا حقدار ہے"
اور اپنے اس نعرے کو انھوں نے کئی دفعہ عملی جامہ بھی پہنایا۔
 
mh.saghir

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

مسئلہ یہ ہے کہ جن عوامل، محرومیوں اور ناانصافیوں کی وجہ سے متحدہ وجود میں آئی تھی، وہ ابھی تک جوں کے توں موجود ہیں۔ اگر متحدہ کو ختم کرنا ہے تو سب سے پہلے ان عوامل کو ختم کرنا پڑے گا۔

no offense but your statement says that MQM has failed to deliver
 
P4kistani

Minister (2k+ posts)
Re: کیا ایم کیو ایم جماعت اسلامی کا زور توڑنے &#

Bhai Behtri tu honi chayie.. jub tak humien koi aur PTI se behtar option nahi milti ,Tub tak Supoprt Sirf PTI k liye