ہرحکومتی ایم این اے کو25کروڑ کے فنڈز دینگے ، شاہد خاقان عباسی
فنڈز فراہمی میں تاخیری حربے استعمال نہیں ہونے دونگا ،وزیراعظم
اسلام آباد(طارق عزیز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں انہیں وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ 25 کروڑ روپے فنڈز ہر حکومتی ایم این اے کو فراہم کئے جائیں گے ، ایم این ایز مجھے فوری طور پر اسکیمیں دیں، فنڈز فراہمی سمیت کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہیں ہونے دوں گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ باقاعدگی سے ایوان میں آئیں گے جہاں ایم این ایز ان سے مل سکتے ہیں ضرورت سمجھیں تو الگ سے ملاقات کے لئے وزیراعظم آفس آسکتے ہیں،
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ فنڈز 25 کروڑ روپے فوری فراہم نہ کئے گئے تو منصوبے رک جائیں گے ، اپنے ووٹرز سے وعدے پورے نہ کر سکے تو آئندہ الیکشن مشکل ہوجائے گا، جس پر وزیراعظم شاہد خاقان نے پارلیمانی پارٹی کو یقینی دہانی کرائی کہ نواز شریف کے اعلان کردہ فنڈز ہر صورت ملیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر 15 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے جبکہ باقی دس کروڑ روپے الیکشن سے قبل جاری کر دیئے جائیں گے ، اس حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی آسیہ ناز تنولی،پروین مسعود بھٹی اور شذرا منصب نے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ اٹھایا،
ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی خاصی تعداد میں غیر حاضر پائے گئے ، بعض ارکان اسمبلی کو بروقت اطلاع نہیں دی جاسکی، بالخصوص نئے وزرا نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، اجلاس کا ماحول دوستانہ رہا، جس کی وجہ سے ڈسپلن میں کمی نظر آئی، جہلم سے ایم این اے چوہدری خادم گجر نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حریف راجہ افضل کون لیگ میں شامل کیا جارہا ہے ایسا ہوا تو پھر میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا کیونکہ ایک نیام میں دو تلواریں نہیں ہوسکتیں، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ راجہ افضل اور ان کے بیٹے ہماری پارٹی میں آرہے ہیں
مجھے اس بارے علم نہیں ہے ، بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکا شوگر کے مرض کے باعث اجلاس کے دوران کرسی سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگئے ، وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کہ فنڈز فراہمی کے حوالے سے انہیں کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔
Source