نادان
Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی
آپ نے خود ہی تو لکھا ہے کہ میری محبت ، میری چاہت کا مرکز میرا وطن ہی ہے تو میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں؟ اسی کو بنیاد بنا کر میں نے اپنے کومنٹس کا آغاز کیا تھا. ان اس میں نہ سمجھ آنے والی بات کونسی ہے؟
تھریڈ آپ نے کھولا ہے تو آپ اپنا کیس فورم ممبرز کی عدالت میں پیش کریں اور بتائیں کہ فوج نے اپنے ہی ملک پر چار بار یلغار کیوں کی ہے؟ میں ثابت کروں گا کہ فوجی جرنیل قیام پاکستان سے ہی اقتدار کی بھوکے تھے اور وہ پہلے دن سے ہی اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں اور ملکی دفاع پر توجہ دینے کی بجائے ملک پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے. آپ فوج کا دفاع کریں اور میں انہیں ملک توڑنے، دہشتگردی کو فروغ دے کر ملک کا روشن چہرہ داغدار کرنے اور ملک کی تباہی کا مجرم ثابت کروں گا
آپکی "بہادر" فوج نے ایک لاکھ کی تعداد میں ہتھیار ڈال کر جو ذلت و رسوائی کا تمغہ میرے سینے پر لگا دیا ہے، میرے لیے وہی کافی ہے. مجھے اور کسی تمغے کی ضرورت نہیں رہی ہے. اسی ایک تمغے نے مجھے پوری دنیا خصوصا انڈین کے سامنے مجھے سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں چھوڑا ہے
باوا جی میں نے لکھا
اگر کسی کو نواز کے گن گانے میں عار نہیں ..اگر کوئی عمران کی ہر حال میں مدح سرائی کرنے کو تیار ہے ..کوئی مردہ بھٹو کو زندہ رکھے ہوئے ہے ... .تو میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں .
غلط بات کو غلط بات سے ہی صحیح ثابت کرنے کی کوشش اب آپ کو کیسی لگتی ہے .
اور جو میری وطن سے محبت والی بات ہے وہ میری کسی اور پوسٹ کے جواب میں ہے ...آپ ادھر ادھر سے میری پوسٹیں اٹھا کر چٹا پٹی کا غرارہ نہ بنائیے
میں کسی بھی غلط بات کا دفاع نہیں کر سکتی ...فوج کا کام ہی نہیں ..اور یہ آپ نے کیسے تصور کر لیا کہ فوج قیام پاکستان سے ہی قبضہ کی خواہش لئے بیٹھی تھی ...مفروضوں پر بات کرنے سے بات نہیں بنے گی ...
رہی بات نوے ہزار فوجیوں کی ہتھیار ڈالنے والی بات ..ایک تو آپ نے نہ جانے دس ہزار مزید لوگ کہاں سے شامل کر لئے ...
بہت پیچھے چلیں ..یہ سب ایک دن میں نہیں ہو گیا ...ایسا نہیں ہوا کہ پاک فوج اچانک اٹھی اور وہاں جا کر بنگالیوں کو چن چن کر مارنا شروع کر دیا ..ان کی عورتوں کو ریپ کرنے لگے .اور پھر بھارتی فوج کو بلا کر اس کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ..یہ لاوا پہلے سے پک رہا تھا ...بولیں تو پاکستان بننے کے فورن بعد سے ..اکثریت میں ہونے کے با وجود مرکزی حکومت پنجاب سے باہر نہیں گئی ... مشرقی پاکستان کو بوجھ سمجھنے والے کون تھے..کون تھا جس نے کانفرنس میں سیاست دانوں کے جانے پر ٹانگیں توڑنی کی دھمکی تھی
پاک فوج جو جنگ وہاں لڑ رہی تھی وہ آسان نہیں تھی ..سرحدوں پر لڑنا آسان ہوتا ہے ..اپنے ہی لوگوں سے لڑنا آسان نہیں ..ورنہ یہاں کبھی کا موجودہ دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ...
مت بھولیں کہ سانحہ مشرقی پاکستان میں انٹرنیشنل طاقتیں بھی ملوث تھیں ..سب سے بڑا دشمن ہمارا اپنا پڑوسی ..انڈیا ...جو وہاں بنگالی سویلین کے بھیس میں پاک فوج سے لڑی ....اور پھر مشرقی پاکستان کا سیاست دان ..مجیب ارحمان ....اور جب جنگ آ ہی پڑی تھی ..جس کا جیتنا مذکورہ حالات کی بنا پر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور تھا ..اس وقت کون تھا جس نے پولینڈ کی جنگ بندی کی قرار داد پھاڑ کر پاک فوج کی با عزت واپسی کا راستہ بند کیا تھا ....اب آپ خود فیصلہ کریں کہ آپ کی نفرت کا اصل حقدار کون ہے ...