
ملک کے بالائی علاقے گذشتہ دو روز سے بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر ان علاقوں میں پھنس چکے ہیں۔
طورخم میں بھی کئی افراد شدید موسمی حالات کے باعث بے یارومددگار پھنسے ہوئے ہیں، واقعے رپورٹ ہونے پر گورنر حاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو متاثرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے گورنر اور نگراں وزیراعلیٰ کے خلاف سخت نعری بازی کی اس موقع پر گورنر کے پی اپنی گاڑی سے اترے اور مظاہرین سے گفتگو کرنے چاہی لیکن مشتعل مظاہرین نے ان کی ایک نہ سنی اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا اعلیٰ افسران یہاں آکر فوٹو سیشن کراکے جارہے ہیں ابھی تک کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا ہے، مظاہرین کے الزام پر گورنر کے پی غصے میں آگئے اور مشتعل مظاہرین سے بات چیت کئے بغیر اپنی گاڑی میں جابیٹھے۔
یہی نہیں مظاہرین نے موجودہ صوبائی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ عمران خان حکومت زندہ ناد کے نعرے بھی لگائے, ملک کے بالائی علاقوں میں غیر متوقع بارشوں، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔چلاس میں تتہ پانی کے مقام پر کار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ادھر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے خیبرپختونخوا میں موسمیاتی حالات کےپیش نظرسیاحوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔ترجمان این ایچ اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوامیں مسافر غیرضروری سفر دے گریز کریں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cmkpk-govaajs.jpg