
ڈنمارک کے ملعون سیاست دان گیرٹ وائلڈر نے ایک بار پھر عمران خان کے اقتدار سے جانے پر خوشی کا اظہار کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گیرٹ وایلڈرز نے لکھا کہ عمران خان نے بھرے مجمع میں مجھے گستاخِ رسول ﷺ قرار دیا، خوشی ہے کہ عمران خان اب وزیر اعظم کے آفس میں نہیں رہے۔
ملعون گیرٹ وائلڈرز نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پھر سے حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ملعون گیرٹ وائلڈرز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری نفرت سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نے تمہیں کتنا پریشان کیا،عمران خان سچے عاشق رسول ﷺ ہیں۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ تمہاری طرف سے رسول ﷺ کی شان میں گستاخی افسوسناک ہے، عمران خان نے آواز اٹھائی جس کی وجہ سے تمہاری نفرت سمجھ آتی ہے، عمران خان نبی ﷺ کی حرمت کی جنگ لڑتا رہے گا۔
اس سے قبل بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر گیرٹ ولڈرز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی انتہا پسند عمران خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، اچھا ہوا ہے، وہ دہشت گردی کا حامی تھا اور بھارت کا دشمن تھا۔
بدنام زمانہ گستاخ گیرٹ ولڈرز نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان کیا تھا،ہالینڈ کے اس ملعون سیاست دان پراس کی نفرت انگیز سیاست اور اسلام مخالف کارروائیوں کی وجہ سے برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں داخلہ کی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-pakistan-expm.jpg
Last edited by a moderator: