کیا یہ فورم ارزاں ترین بن چکا ہے؟

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

ایک انتہائی دلچسپ فورمی لطیفہ مع عدیل صاحب سے تفتیش


فورم پر پیش آنے والے ایک انتہائی دلچسپ واقعے کو آپ سب سے شئیر کرنے کو جی چاہا لیکن اس واقعے کا اس لطیفے سے گہرا تعلق ہے جو پہلے سُن لیجئے اور پھر سوچئیے کہ ہماری سیاسی عقیدتیں کیسے کیسے لطیفے تخلیق کرتی ہیں۔

یہ پرانا اور گھسا پٹا لطیفہ آپ سب نے ضرور سُن رکھا ہوگا کہ ایک شخص سرعام گالیاں نکال رہا تھا کہ صدر کتا ہے صدر کتا ہے، اتنے میں ایک پولیس والے نے اسے پکڑ لیا کہ اچھا بدبخت!! تُو زرداری صاحب کو گالیاں نکال رہا ہے۔ اس شخص نے گھگیا کر کہا جناب میں تو امریکہ کے صدر کو گالیاں دے رہا ہوں۔ اس پر پولیس والے نے مونچھوں کو تاو دیتے کہا" ہمیں بےوقوف سمجھتا ہے کمینے؟؟ کیا ہمیں نہیں پتہ کس ملک کا صدر کُتا ہے؟"۔

برادر کلاں جناب ایچ ایم خان صاحب نے دو روز پیشتر ایک تھریڈ بنایا جس کا نام تھا" گلی کے آوارہ کُتے"۔ یہ ایک مزاحیہ ٹائپ کاتھریڈ تھا جس کا مقصد محض مزاح اور قلم کی لکنت دور کرنا تھا لیکن ہوا یہ کہ فورا" ہی چند تحریکیوں نے مزاح سمجھے بغیر کسی قدر مخالفانہ پوسٹس شروع کردیں جس کے بعد اس تھریڈ کو گوشہ تنہائی میں پھینک دیا گیا یعنی کمنٹ بھی ہو رہے تھے لیکن تھریڈ سٹکی تھریڈز کی لسٹ میں سے غائب ہوگیا۔ اب یہ ایچ ایم خان صاحب جو خاصی ادبی قسم کی چیز ہیں کا ماتھا ٹھنکا کہ یہ کیا بات ہوئی۔ انہوں نے فورا" عدیل کو فون گھمایا اور شکائیت درج کروائی۔ تھوڑی دیر بعد انہیں پی ٹی آئی کے حمائیتی ایک ماڈریٹر کا میسیج آیا کہ آپ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں(پی ٹی آئی پر) طنز کیا ہے اسلئے اس تھریڈ کو سائیڈ میں پھینکا گیا ہے۔

یعنی میں جو سمجھا ہوں مذکورہ ماڈریٹر نے ایچ ایم خان صاحب کو یہ اطلاع فراہم کی کہ ہمیں بےوقوف نہ سمجھا جائے، کیا ہمیں پتہ نہیں کہ گلی کے آوارہ کتے کون ہیں
:lol:۔۔

سانحہ مذکور نے میرا یہ خیال مزید پختہ کیا کہ پی ٹی آئی کا حمائیتی چاہے کسی فورم کا ماڈریٹر ہی کیوں نہ بن جائے اس کا علمی و ادبی لیول اسی لیول کا رہتا ہے جس لیول پر یار لوگ پانی کی دستیابی کیواسطے بورنگ کرواتے ہیں۔

یہ تو ہوئی مذاق کی بات، اب سنجیدہ مسلہ یہ ہے کہ ماڈریٹر مذکورہ نے ایچ ایم خان صاحب کو یہ تلقین بھی فرمائی کہ عدیل صاحب سے اب رابطہ نہ کیا جاوے کیونکہ وہ اب فورم کیلئے کام نہیں کرتے(یعنی چھوڑ چکے ہیں) اور آئیندہ اپنی شکایات میرے پاس درج کروا کر انتظار فرمائیے۔

بات دراصل یہ ہے کہ عدیل صاحب چاہے جتنے مصروف، بےزار اور خاصی حد تک نالائق ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہم اختلاف کے باوجود ان سے پیار کرتے ہیں اور ان کا اس طرح فورم چھوڑ جانا ہمیں کسی صورت گوارہ نہیں حالانکہ پہلے بھی وہ اس فورم پر کبھی مستحق توجہ نہیں دے پاتے لیکن ایک اطمینان ہوتا ہے کہ "باس" ٹن ہے لیکن زندہ تو ہے۔ اب ہمارا یہ اطمینان چھیننے کیلئے نئی خبر سنائی گئی ہے کہ عدیل صاحب اب اس فورم کے کرتا دھرتا نہیں رہے۔ ویسے تو پی ٹی آئی کے ممبران کی طرح ہم کمہار کے گدھے ہیں ہی نہیں کہ چاہے مالک کوئی بھی ہو بوجھ اٹھانا ہمارا مقدر ہو اسلئے بفضل باری تعالیٰ انسان ہونے کے حوالے سے عدیل سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر ایسا فیصلہ کیسے لیا جاسکتا ہے؟؟

بہت عرصے سے سُن رہے تھے کہ یہ فورم اب ترین ایسوسی ایٹس کا حصہ بن چکا ہے لیکن اسے افواہ سے بڑھ کر کبھی نہیں سمجھا لیکن اب یہاں کے ایک ماڈریٹر اگر یہ فرما رہے ہیں کہ عدیل اب اس فورم کیلئے کام نہیں کرتے تو اس افواہ میں اب حقیقت کا رنگ نظر آنے لگا ہے۔

میری عدیل اور وسیم سے درخواست ہے کہ اپنی پوزیشن کلیر کریں تاکہ ہم ایسے غیرجانبدار ممبرز ترین ایسوسی ایٹس کا حصہ بننے سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Lo g, ab hamarey liey kia hukm ha, hansein ya roein is roodad p. Kia aap ab b samajtay hein k Amjad-Allah Khan ne galt fesla kia?
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
میرا خیال ہے ایک ریٹایرڈ جج سے انکوائری کروا لو یار
;)

اور عدیل اور وسیم پی ٹی وی پر قوم سے خطاب فرمایں
 
Last edited:

دوسرا_سوال

Minister (2k+ posts)
Look at the threads and the media-cell accounts here and you would know that who's really in charge of the forum.


I've started using a VPN just out of precaution because the Tareen-associate you keep talking about are really resourceful people. Some still think that I've carrying an alleged "tape" on my harddrive and they can hack it from me.


Sad days for the forum.
 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
g han bilkul.. although PTI members have majority here (coz its not the real world), but still forum must be independent, not owned by Tareen associates. if so, we have to leave this forum. you ppl can keep it as PTI propaganda forum and false paradise of hopes. Things must be clear
 
Last edited:

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
Look at the threads and the media-cell accounts here and you would know that who's really in charge of the forum.


I've started using a VPN just out of precaution because the Tareen-associate you keep talking about are really resourceful people. Some still think that I've carrying an alleged "tape" on my harddrive and they can hack it from me.


Sad days for the forum.

@دوسرا_سوال bhae you must do some research, analyze facts and share with us. we believe in your analysis
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
g han bilkul.. although PTI members are have majority here (coz its not the real world), but still forum must independent, not owned by Tareen associates. if so, we have to leave this forum. you ppl can keep it as PTI propaganda forum and false paradise of hopes. Things must be clear

استاد ،آپ نے نواز کی کرپشن پر چپ سادہ رکھی ہے
شاید نظام مصطفیٰ میں کرپشن کی کوئی اہمیت نہی
 

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz Shareef has far more money than Tareen why don't he buy this forum............simple thing is online PTI has got more supporters n all the forum will look tilted towards PTI
 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
استاد ،آپ نے نواز کی کرپشن پر چپ سادہ رکھی ہے
شاید نظام مصطفیٰ میں کرپشن کی کوئی اہمیت نہی

Sir g siasat se Kinara Kashi ki wja last semester ha... yeh sochne pe majbur hun k aala taleem bande ko mzeed confuse kr deti ha..

such puchen to offshore companies aik industrialist family k liye koe strange baat nae, mgr morally waqae ghtya pann ki inteha ha.. aik leader ka paisa uske mulk main lgna chahye. aur koe achi choice nzr nae aati to chup chap beth jata hn. vote ko amanat smjhne wala ab vote ko bojh smjhne lga ha ;)
 

shami11

Minister (2k+ posts)
لگتا ہے اس فورم پربھی تبدیلی آ گئی ہے

(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)دیکھنا ہے کے عاطف پر بین کب لگتا ہے
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
g han bilkul.. although PTI members are have majority here (coz its not the real world), but still forum must independent, not owned by Tareen associates. if so, we have to leave this forum. you ppl can keep it as PTI propaganda forum and false paradise of hopes. Things must be clear

Wah b, yeh forum independent b tha, hamein kion nahein bataya. Hamaray thread gaeb hautay rhay aur ham uon h kurhtay rahey.
 

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
ہر جج ان کا خریدا ہوا ہے ، یہ تو ثابت ہو چکا ہے

Woh military courts chollay baichnay kay liay khollay thay ........military shareef ko bhi koi wasta dain haram khor din ba din charbi ka drum bun raha hai
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Sir g siasat se Kinara Kashi ki wja last semester ha... yeh sochne pe majbur hun k aala taleem bande ko mzeed confuse kr deti ha..

such puchen to offshore companies aik industrialist family k liye koe strange baat nae, mgr morally waqae ghtya pann ki inteha ha.. aik leader ka paisa uske mulk main lgna chahye. aur koe achi choice nzr nae aati to chup chap beth jata hn. vote ko amanat smjhne wala ab vote ko bojh smjhne lga ha ;)
بس وہی بات ہے نظام مصطفیٰ میں کرپشن کی کوئی اہمیت نہی
بیچاروں کو پتہ ہی نہی کہ کرپشن کیا چیز ہے اور نظام مصطفیٰ کیا چیز ہے

یہی مسلمانوں کی تباہی کا سبب ہے

آپ بہت پکے مسلمان ہو ، پتہ چل گیا
 

hmkhan

Senator (1k+ posts)
آجکل ایک حضرت یہا ں نام بدل کر وہی کام کر رہے جو پہلے بھی کیا کرتے تھے تو پھر کیا فائدہ اس بے کار مشقت کا --- سمجھ تو آپ گئے ہوں گے



سلام! بابا بنگالی جی بہت دور سے آپ کا چرچا اور نام سن کر آیا ہوں کیا ہے کہ آجکل کاروبار بڑے مندے میں جا رہا ہےبس گھاٹا ہی گھاٹا کسٹمرز کی تعداد یعنی ٹریفک آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے بس یوں سمجھ لیجئے کہ نحوست چاروں طرف سے حملہ آور ہے
کوئی فکر کی بات نہیں بچہ تو صحیح جگہ پر آگیا ہے تیری پریشانیوں اور مصیبتوں کے دن آج سے ختم ذرا اپنا ہاتھ دکھا ،نام اور تاریخ پیدائش بتا تاکہ تیرا زائچہ بناؤں
ہوں
بچہ تیرا زائچہ دیکھنے کے بعد با با بنگالی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ یہ وقت تجھ پر بہت بھاری ہے تیری تباہی اور بربادی بس اب یقیی ہے
رحم با با جی رحم کچھ کیجئیے ورنہ میں بے موت مارا جاؤں گا
فکر نہ کر بچہ تو با با بنگالی کی شرن میں آیا ہے با با تیرے لئے ضرور کوئی اوپائے ڈھونڈ نکالیں گے لیکن پہلے نذرانہ کی پیٹی میں پچاس ہزار روپے نذرانہ ڈال
ڈال دوں گا با با جی
اچھا اب غورسےسن فی الحال پہلا کام تو یہ کر کہ اپنا نام بدل لےتیرا نام شروع ہوتا ہے لفظ"چ"سے اس لفظ سے شروع ہونے والے نام میں بس پنوتی ہی پنوتی ہےیعنی نحوست ہی نحوست اور لوگ بھی اس کے نہ جانے کیا،کیا مطلب نکال لیتے ہیں تو ایسا کراپنا یہ نام بل کر لفظ "ع" سے شروع ہونے والا کوئی اور نام رکھ لے جیسے عاصی،عارف،عباد وغیرہ
لیکن با با جی اس نام سے بھی کوئی فائدہ نہ ہوا پریشانیاں اور برا وقت نہ ٹلا تو
تو فکر کی کوئی بات نہیں بچہ ہم دیگر اور الفاظ ا،ب،پ،ت،ج،ح سے لیکر ي،ے کسی اور لفظ سے ٹرائی کرکر دیکھ لیں گے ابھی تو حروف تہجی کے ایک پوری فہرست موجود ہے
لیکن با با بنگالی جی یہ سب کچھ کرلینے کے بعد بھی اگر میری قسمت کا پھاٹک نہ کھلا تو
تو؟ تو پھر تو میرا نام بدل دیجئیو
ہیں با با جی
ہاں بچہ اب تو جا
اور ہاں جاتے ہوئے نذانے کے صندوق میں پچاس ہزاروپےنذرانہ ڈال کر منشی جی سے پکی رسید لینا مت بھولیو!ہ



 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
Wah b, yeh forum independent b tha, hamein kion nahein bataya. Hamaray thread gaeb hautay rhay aur ham uon h kurhtay rahey.

Independent to shayad kabhi nae tha, Tolerant bhi nae tha, mgr phr bhi hm kuch aate main namak ke braber logon ki sunni jati thi.. agr Tareen associates aa gae, to phr to forum itself party bn gya
 

Back
Top