Atif
Chief Minister (5k+ posts)
ایک انتہائی دلچسپ فورمی لطیفہ مع عدیل صاحب سے تفتیش
فورم پر پیش آنے والے ایک انتہائی دلچسپ واقعے کو آپ سب سے شئیر کرنے کو جی چاہا لیکن اس واقعے کا اس لطیفے سے گہرا تعلق ہے جو پہلے سُن لیجئے اور پھر سوچئیے کہ ہماری سیاسی عقیدتیں کیسے کیسے لطیفے تخلیق کرتی ہیں۔
یہ پرانا اور گھسا پٹا لطیفہ آپ سب نے ضرور سُن رکھا ہوگا کہ ایک شخص سرعام گالیاں نکال رہا تھا کہ صدر کتا ہے صدر کتا ہے، اتنے میں ایک پولیس والے نے اسے پکڑ لیا کہ اچھا بدبخت!! تُو زرداری صاحب کو گالیاں نکال رہا ہے۔ اس شخص نے گھگیا کر کہا جناب میں تو امریکہ کے صدر کو گالیاں دے رہا ہوں۔ اس پر پولیس والے نے مونچھوں کو تاو دیتے کہا" ہمیں بےوقوف سمجھتا ہے کمینے؟؟ کیا ہمیں نہیں پتہ کس ملک کا صدر کُتا ہے؟"۔
برادر کلاں جناب ایچ ایم خان صاحب نے دو روز پیشتر ایک تھریڈ بنایا جس کا نام تھا" گلی کے آوارہ کُتے"۔ یہ ایک مزاحیہ ٹائپ کاتھریڈ تھا جس کا مقصد محض مزاح اور قلم کی لکنت دور کرنا تھا لیکن ہوا یہ کہ فورا" ہی چند تحریکیوں نے مزاح سمجھے بغیر کسی قدر مخالفانہ پوسٹس شروع کردیں جس کے بعد اس تھریڈ کو گوشہ تنہائی میں پھینک دیا گیا یعنی کمنٹ بھی ہو رہے تھے لیکن تھریڈ سٹکی تھریڈز کی لسٹ میں سے غائب ہوگیا۔ اب یہ ایچ ایم خان صاحب جو خاصی ادبی قسم کی چیز ہیں کا ماتھا ٹھنکا کہ یہ کیا بات ہوئی۔ انہوں نے فورا" عدیل کو فون گھمایا اور شکائیت درج کروائی۔ تھوڑی دیر بعد انہیں پی ٹی آئی کے حمائیتی ایک ماڈریٹر کا میسیج آیا کہ آپ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں(پی ٹی آئی پر) طنز کیا ہے اسلئے اس تھریڈ کو سائیڈ میں پھینکا گیا ہے۔
یعنی میں جو سمجھا ہوں مذکورہ ماڈریٹر نے ایچ ایم خان صاحب کو یہ اطلاع فراہم کی کہ ہمیں بےوقوف نہ سمجھا جائے، کیا ہمیں پتہ نہیں کہ گلی کے آوارہ کتے کون ہیں :lol:۔۔
سانحہ مذکور نے میرا یہ خیال مزید پختہ کیا کہ پی ٹی آئی کا حمائیتی چاہے کسی فورم کا ماڈریٹر ہی کیوں نہ بن جائے اس کا علمی و ادبی لیول اسی لیول کا رہتا ہے جس لیول پر یار لوگ پانی کی دستیابی کیواسطے بورنگ کرواتے ہیں۔
یہ تو ہوئی مذاق کی بات، اب سنجیدہ مسلہ یہ ہے کہ ماڈریٹر مذکورہ نے ایچ ایم خان صاحب کو یہ تلقین بھی فرمائی کہ عدیل صاحب سے اب رابطہ نہ کیا جاوے کیونکہ وہ اب فورم کیلئے کام نہیں کرتے(یعنی چھوڑ چکے ہیں) اور آئیندہ اپنی شکایات میرے پاس درج کروا کر انتظار فرمائیے۔
بات دراصل یہ ہے کہ عدیل صاحب چاہے جتنے مصروف، بےزار اور خاصی حد تک نالائق ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہم اختلاف کے باوجود ان سے پیار کرتے ہیں اور ان کا اس طرح فورم چھوڑ جانا ہمیں کسی صورت گوارہ نہیں حالانکہ پہلے بھی وہ اس فورم پر کبھی مستحق توجہ نہیں دے پاتے لیکن ایک اطمینان ہوتا ہے کہ "باس" ٹن ہے لیکن زندہ تو ہے۔ اب ہمارا یہ اطمینان چھیننے کیلئے نئی خبر سنائی گئی ہے کہ عدیل صاحب اب اس فورم کے کرتا دھرتا نہیں رہے۔ ویسے تو پی ٹی آئی کے ممبران کی طرح ہم کمہار کے گدھے ہیں ہی نہیں کہ چاہے مالک کوئی بھی ہو بوجھ اٹھانا ہمارا مقدر ہو اسلئے بفضل باری تعالیٰ انسان ہونے کے حوالے سے عدیل سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر ایسا فیصلہ کیسے لیا جاسکتا ہے؟؟
بہت عرصے سے سُن رہے تھے کہ یہ فورم اب ترین ایسوسی ایٹس کا حصہ بن چکا ہے لیکن اسے افواہ سے بڑھ کر کبھی نہیں سمجھا لیکن اب یہاں کے ایک ماڈریٹر اگر یہ فرما رہے ہیں کہ عدیل اب اس فورم کیلئے کام نہیں کرتے تو اس افواہ میں اب حقیقت کا رنگ نظر آنے لگا ہے۔
میری عدیل اور وسیم سے درخواست ہے کہ اپنی پوزیشن کلیر کریں تاکہ ہم ایسے غیرجانبدار ممبرز ترین ایسوسی ایٹس کا حصہ بننے سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
- Featured Thumbs
- https://c2.staticflickr.com/8/7325/9031990240_407612f691_b.jpg