کراچی کی یہ تاریخ اس لیے پیش کی گئی ہے تاکہ غلط معلومات کا ازالہ ہو سکے۔
میرے نزدیک صوبوں کو مسئلہ نان ایشو ہے، بلکہ اصل مسئلہ عوام کو انکے حقوق کی فراہمی ہے۔
مجھے سب سے بہتر حل یہ نظر آتا ہے کہ صوبے تو یہ 4 ہی رہنے دیے جائیں، مگر انکے تمام تر اختیارات 'شہری حکومتوں' کو منتقل کر دیے جائیں، جس میں ٹیکسیشن اور پولیس بھی شامل ہے۔
یہ وہ طریقہ کار ہے جس سے سانپ بھی مر جائے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں مضبوط شہری حکومت نہیں چاہتی ۔۔۔ نواز شریف پنجاب میں شہری حکومت نہیں چاہتا، ۔۔۔ اور اے این پی خیبر پختونخواہ میں شہری نظام نہیں چاہتی (بلوچستان کا علم نہیں)۔
پیپلز پارٹی ہو یا پھر سندھ قوم پرست ۔۔۔ وہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ کراچی پر اندرون سندھ وڈیروں کا کنٹرول ہونا چاہیے اور وہ اسی صورت ممکن ہے جب شہری حکومت نہ بن سکے اور تمام معاملات سندھ صوبائی حکومت کے ہاتھ میں ہوں اور وہ اہل کراچی کی قسمتوں کی مالک ہو۔