
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف کی حمایت کے ن لیگی دعوے کی تردید کردی ہے۔
اپنے تازہ ترین بیان میں مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا ہے کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں ، حمزہ شہباز شریف کی حمایت سے متعلق ن لیگی دعوے مسترد کرتا ہوں۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کے ارکان پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو ووٹ دیں گے، افواہیں پھیلا کر اراکین کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی اور میں نے ہمیشہ صاف گوئی کا ساتھ دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13hamzpervaizshujaat.jpg