کیا ایران اکیلا بھگتے گا

Salazar67

Chief Minister (5k+ posts)
*کیا ایران اکیلا بھگتے گا؟*
"ایک میزائل سے امریکی بیڑے کو تباہ کر سکتے ہیں".. ایران

مت بھولیے کہ صدام، اور قذافی وغیرہ بھی ایسے ہی دعوے کیا کرتے تھے پھر دردناک موت مرے.

صورتحال انتہائی نازک ہے. ایران کے ساتھ پاکستان کو بھی چاروں اطراف سے گھیرا جا رہا ہے. بھارت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے.؟

سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر ٹھنڈی لسی پی کر سونے والے پاکستانی بیدار ہو جائیں. دعاؤں اور چِلوُّں والے بھی مصلے چھوڑیں اور گوڈوں گٹوں پر سانڈھے کا تیل مل کر باہر نکلیں کیونکہ آپ نے مریض کو آخری جھٹکے تک پہنچا دیا ہے اب دعاؤں کا وقت گزر چکا.

جو سمجھتے ہیں کہ بحیرہ عرب میں امریکہ نے لاکھوں ڈالر خرچ کر کے بحری بیڑے فقط مچھلیاں پکڑنے کے لئے رکھے ہیں، وہ یا تو بھولے پہلوان کے شاگرد ہیں یا لکے کبوتروں کے بیوپاری؟.

یاد رکھیں کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت اس خطے میں اب ایران اور پاکستان ہی بچے ہیں جن کی صحیح سے ناک رگڑوانا ابھی باقی ہے. اگلا یہ بھی نہیں دیکھے گا کہ پختون کون ہے؟

اور پنجابی کون؟، سندھی کون ہے؟ اور بلوچ یا اردو اسپیکنگ کون؟، شیعہ کون ہے؟ اور سنی کون؟. اگلا سب کو ایک ہی مدھانی میں ڈال کر ایسا رگڑا لگائے گا کہ ہر ایک اپنی اپنی نسل اور مسلک کی پہچان بھول جائے گا. جیسا کہ دیگر متاثرہ ممالک میں ہو چکا.

تو پھر تیار رہیے. بس دو چار مہینوں میں کٹا کٹی نکلنے والا ہے.پاکستانی کرنسی ڈی ویلیو کر کے مصنوعی مہنگائی کا شور مچانے کا اپوزیشن کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، ہم خود نکلیں گے اپنے ہی گھر کو جلانے کیلیے اور بنیں گے سامراجی قوتوں کی سازشوں کا شکار اور نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری؟

اور اگر اسکا مقابلہ کرنا ہے تو چند تجویزوں پر عمل کرلیں( نمبر 1) روپیہ دے کر ڈالر نہ لیں (نمبر 2) کرپٹ اپوزیشن والوں کے جھانسے میں نہ آیں (نمبر 3) اپنی حکومت فوج اور سبز ہلالی پرچم کو مضبوطی سے تھام لیں (نمبر 4)صوبائی عصبیت اور فرقہ واریت کو کچھ عرصے کیلیے معطل کردیں (نمبر 5)

استغفراللہ کا ورد کریں باوضو رہیں، نماز ایک بھی نہ چھوڑیں کیونکہ ھمارے دشمن بہت بڑے حملے کی مکمل تیاری کر چکے ہیں (نمبر 6) ان حالات سے پورے ملک کو آگاہ کریں کاپی کریں شیئر

کریں یا پڑھ کر ہر پاکستانی کو سنائیں اور انہیں قوم و ملک کو درپیش سنگین ترین خطرات سے خبردار کریں، شکریہ اور آخر میں ایک دعا۔اے اللہ یہود ونصارئ کے خلاف مسلمانوں کو اتحاد نصیب فرما، آمین
رہے گا نام صرف اللہ کا
 
Last edited by a moderator:

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
نہیں اس دفعہ امریکہ بھی بھگتے گا،پاکستان کو سازشوں سے تو کوئی تھوڑا بہت نقصان پہنچایا جا سکتا ہے،لیکن جب تک پاک فوج موجود ہے انشاءاللہٰ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا،یہ ملک پاکستان تاقیامت رہنے کے لئے بنا ہے،باقی اتنی جلدی ایران بھی ہاتھ نہیں آنے والا۔
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
آئی ایس پی آر میڈیا سیل کا چورن حاضر ہے
خود بھی چاٹیے اور گھر لے جا کر کم سے کم 5 بندوں میں بانٹیے
اور اگر آپ کسی وہاٹس ایپ گروپس کے ممبر ہیں تو کم سے کم 5 گروپس میں یہ چورن مفت تقسیم کریں
غزوہ ہند بلکہ غزوہ بحیرہ عرب شروع ہونے کی صورت میں یہ چورن ستو کے شربت میں گھول کر پیئیں۔
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
خواتین و حضرات آپ کو یاد ہوگا ہم نے کیسے ہندوستان کے 2 جنگی طیارے زمین بوس کیے، ان کی موٹر سائیکل کے ہینڈل والی مونچھوں والی بلی بھی پکڑی، جسے دو دن میں اس لیے رہا کر دیا تاکہ مودی الیکشن ہار جائے، اور پوری دنیا پاک فوج اور عمران خان کو دنیا کے بے تاج بادشاہ بنانے کے لیے ووٹ دے۔
مودی تو نہیں ہارا، اس کی ساری ذمہ داری جاہل ہندوستانی قوم پر جاتی ہے۔
اب کی بار اگر امریکہ نے بدتمیزی کی کوشش کی، تو ہم اس کا طیارہ بردار جہاز ہی ایک میزائل مار کر غرق کر دیں گے۔ طیارہ بردار کے غرق ہونے سے اس پر موجود ہوائی جہاز بھی غرق ہو جائیں گے، جنہیں ہمارے لیاری کے غوطہ خور ناک سے پکڑ کر گڈانی پہنچا دیں گے، اور ہم ریورس انجینیئرنگ کے ذریعے اپنے جے ایف 17 تھنڈرز کو ایف 35 کی اماں بنا دیں گے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ڈاکٹر اسرار کا چورن بھی حاضر خدمت ہے۔ اس چورن میں اگر آپ ڈاکٹر قیامت مسعود کی مرچیں ملا لیں تو غضب کا اثر آئے گا۔
آپ بھی ہوا والی گولیاں بیچیں
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
جب سوویت یونین نے 1979 میں افغانستان پر چڑھائی کی تھی تو اس زمانے میں غزوہ ہند کا اور غزوہ تل ابیب کا چورن بیچنے کے لیے ڈاکٹر اسرار پوری طرح جوان نہیں ہوئے تھے، اس زمانے میں ڈاکٹر زید حامد بھی بالغ نہیں ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب تھا ہی نہیں، تو چورن کیا بسوں اور لاری اڈے پر بیچتے؟
پھر افغانستان پر دوسری بار حملہ ہوا، عراق، پھر شام، چورن بکتا گیا، مگر فائدہ کوئی نہیں ہوا۔
اب ایران کے نام کا چورن بھی کھا لیجیے۔
فائدہ ہو نہ ہو، زبان کا مزہ سہی۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کون سی ہوا چلانی ہے؟ غزوہ ہند والی یا غزوہ فلسطین والی؟
مشرق وسطی میں بہار عرب کی کامیاب نمائش کے بعد عجم میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی دوسری ہوا چلنے والی ہے
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
مشرق وسطی میں بہار عرب کی کامیاب نمائش کے بعد عجم میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی دوسری ہوا چلنے والی ہے

ایران کے خلاف اس جنگ میں ہم اپنی کرائے کی فوج کس بھاؤ پر لگائیں گے؟
اس بار بھاؤ ضیاء اور مشرف والے ریٹ سے بہتر ہونے چاہیئیں۔
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
خواتین و حضرات آپ کو یاد ہوگا ہم نے کیسے ہندوستان کے 2 جنگی طیارے زمین بوس کیے، ان کی موٹر سائیکل کے ہینڈل والی مونچھوں والی بلی بھی پکڑی، جسے دو دن میں اس لیے رہا کر دیا تاکہ مودی الیکشن ہار جائے، اور پوری دنیا پاک فوج اور عمران خان کو دنیا کے بے تاج بادشاہ بنانے کے لیے ووٹ دے۔
مودی تو نہیں ہارا، اس کی ساری ذمہ داری جاہل ہندوستانی قوم پر جاتی ہے۔
اب کی بار اگر امریکہ نے بدتمیزی کی کوشش کی، تو ہم اس کا طیارہ بردار جہاز ہی ایک میزائل مار کر غرق کر دیں گے۔ طیارہ بردار کے غرق ہونے سے اس پر موجود ہوائی جہاز بھی غرق ہو جائیں گے، جنہیں ہمارے لیاری کے غوطہ خور ناک سے پکڑ کر گڈانی پہنچا دیں گے، اور ہم ریورس انجینیئرنگ کے ذریعے اپنے جے ایف 17 تھنڈرز کو ایف 35 کی اماں بنا دیں گے۔
لکھتا تو کمال کا ہے پر مسئلہ یہ ہے کہ تیرے ذہن میں خناس بھرا ہوا ہے ۔ ویسے موٹرسائکل کے ہینڈل جیسی مونچھوں والی بلی کی لائن کمال کی ہے۔
 
BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
اگر قوم متحد ہو اور پٹواری گھاس کھانا بند کر دیں تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے.

.
 
الرضا

Senator (1k+ posts)
لکھتا تو کمال کا ہے پر مسئلہ یہ ہے کہ تیرے ذہن میں خناس بھرا ہوا ہے ۔ ویسے موٹرسائکل کے ہینڈل جیسی مونچھوں والی بلی کی لائن کمال کی ہے۔
جانی، میں فوج کو جتنی بھی گالیاں دے لوں، ہوں پکا پاکستانی۔
 
Salazar67

Chief Minister (5k+ posts)
ڈاکٹر اسرار کا چورن بھی حاضر خدمت ہے۔ اس چورن میں اگر آپ ڈاکٹر قیامت مسعود کی مرچیں ملا لیں تو غضب کا اثر آئے گا۔
Modi Ka. Churan Maryam Qatri ka batao Ram Lal Qaza.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایران کے خلاف اس جنگ میں ہم اپنی کرائے کی فوج کس بھاؤ پر لگائیں گے؟
اس بار بھاؤ ضیاء اور مشرف والے ریٹ سے بہتر ہونے چاہیئیں۔
جب بھاؤ نکلے کا پتا چل جائے گا، ابھی کیوں بھاؤ کھا رہے ہو
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
جانی، میں فوج کو جتنی بھی گالیاں دے لوں، ہوں پکا پاکستانی۔
ہم جو بظاہر فوج کے حمایتی نظر آتے ہیں فوج کو فرشتہ نہیں سمجھتے ہیں۔ پر موقعہ دیکھ کر بات کی جاتی ہے۔ یہ ووٹ کو عزت دو اور سول بالادستی جملے غلط نہیں ہیں پر مسئلہ یہ ہے کہ غلط لوگ غلط نیت سے بول رہے ہیں اور آپ ان کی حمایت میں شعلہ افشانی کرتے رہتے ہو۔حالات سازگار ہوں گے تو فوج کو اس کی وردی کے اندر رکھنے کی بات ہم بھی کریں گے پر غیر معمولی حالات کے لحاظ سے مصلحت پسندی کے تحت کچھ کڑوے گھونٹ پیے جاتے ہیں۔ پکے پاکستانی ہو تو فوج کے خلاف ہرزہ سرائی بند کر کے دشمن کے ہاتھ مظبوط کرنا بند کرو۔
 
فکر نہ کرو۔ دشمن کی واٹ لگانے کی باری آتی ہے تو میں ان کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیتا ہوں۔
اور جب فوج کو گلے لگانے کی باری ہوتی ہے، تو میں سب سے آگے ہوتا ہوں۔
 
Back
Top