کیا اب اسلام آباد میں ایف آئی آر کیلئے بھی وزیر داخلہ کی سفارش چاہیے؟

6isbbpolscfbrbjhr.png

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک حادثے سے جاں بحق ہونے والے نجی یونیورسٹی کے طالب علم کا مقدمہ واقعہ کے دس روز گزرنے کے باوجود بھی درج نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تیز رفتار مرسیڈیز گاڑی کا نشانہ بننے والا موٹرسائیکل سوار ایمل سرفراز کی موت کو 10 روز گزرچکے ہیں، موٹرسائیکل پر موجود دوسرا نوجوان ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے مگر پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرنے پر تیار نہیں ہے۔

حادثے کا شکار نوجوانوں کے والدین انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعہ کو دس روز گزر چکے ہیں مگر پولیس تاحال ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام ہے، ہمیں انصاف نہیں مل رہا، متعدد درخواستیں دے چکے ہیں۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اس واقعہ کی تمام تر تفصیلات بشمول تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کو 7 اپریل کو دی گئی درخواست کی نقل بھی شیئر کی جس میں تیز رفتار کار سوار کی جانب سے موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے پر مقدمہ درج کرنے درخواست کی گئی ہے۔

مطیع اللہ جان نے کہا کہ کیا اب وفاقی دارالحکومت میں بھی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے وزیر داخلہ کی سفارش درکار ہوگی؟

انہوں نے مزید کہا کہ نجی یونیورسٹی کے طالب علم ایمل سرفراز کو جس مرسیڈیز کار نے ٹکر ماری اس کا رجسٹریشن نمبر بھی سامنے ہے، واقعہ میں تیز رفتار گاڑی نے ایمل سرفراز کو جتوئی چوک پر کچل ڈالا، دوسرا طالب علم اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے، واقعہ کو دس روز گزر چکے ہیں اور پولیس ایف آئی آرد درج کرنے سے گریز کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1779112091376374023
صحافی خرم اقبال نے کہا کہ ایمل سرفراز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا طالب علم تھا، 10 روز قبل موٹرسائیکل پر یونیورسٹی سے گھر جانے کیلئے نکلا کہ راستے میں تیز رفتار مرسیڈیز نے ٹکر مارد ی، پولیس ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

https://twitter.com/x/status/1779093562216329614
فلک اقبال نے لکھا ایمل سرفراز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، 10 روز قبل موٹر سائیکل پر یونیورسٹی سے گھر کےلئے نکلا، تیز رفتار مرسڈیز نے ٹکر مار دی، ایمل کی جان چلی گئی، اُسکا دوست کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے،ابھی تک پولیس ایف آئی آر نہیں دے رہی،والدین انصاف کے متلاشی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1779106549098569883
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
پنجابی کہیں سے غیرت کا ٹیکا لگوائیں اور اپنا انصاف خود کریں۔ لائسنس کی ضرورت نہیں