کھاد کارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری

khaad-pak.jpg


کھاد کارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا, کھاد کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی,ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا.

کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس سپلائی کی جارہی ہے,تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت 1814 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی ، حکومت کسانوں کو برائے راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Get ready for a bumpy ride. Last year bheek ke 1 arab dollars se wheat export kar ke tamashaa kar liyaa, agley saal iss mulk mein ne gandum milni hai aur na aataa