Annie
Moderator
[hilar] You been shouting at your professor rather than your friend. :lol: I think professor didn't put you in trouble because you shouted the true things by saying teraa bathroom nehin mukk rehaa, I bet he must be embarrassed to confront you . :lol:ہماری یونیورسٹی کا ٹرپ مری جا رہا تھا اور فلائنگ کوچ میں خوب ہلا گلا ہو رہا تھا، راستے میں جہلم کے پاس ناشتہ کرنے کے لئے رکے. جب میں واپس کوچ میں آیا تو دوستوں نے بتایا کے میرا بیسٹ فرینڈ ابھی تک باتھروم سے واپس نہیں آیا اور میں اس کو جا کر لے کر آوں. چونکے وہ میرا بیسٹ فرینڈ تھا اور ہم کافی فری تھے آپس میں تو میں باتھروم کے دروازے پر پہنچ کر لات ماری اور اونچا چیخ کر کہا، الو کے پٹھے، کمینے فلائنگ کوچ چلنے والی ہے اور تیرا باتھروم نہیں مک رہا. اتنے میں میرے کندھے پر کسی نے پیچھے سے ہاتھ رکھا، مڑ کر دیکھا تو میرا دوست میرے پیچھے کھڑا تھا. میں نے حیرت سے پوچھا تو اگر یہاں ہے تو پھر باتھروم میں کون ہے وہ بولا ہمارے پروفیسر اظہر صاحب....... یہ سننا تھا ہم بھاگ کر فلائنگ کوچ کی پچھلی سیٹوں پر جا کر بیٹھ گئے اور سارے ٹرپ میں نظریں ہی چراتا رہا پروفیسر صاحب سے
Last edited: