
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک چھوڑ کرجانے والے مزید 2 صحافیوں کے نام بتادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سادہوکی کےمقام پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے نمبر ون صحافی جو حق کے راستے پر کھڑا تھا کا منہ بند کروایا گیا، دھمکیوں، تشدد کی وجہ سے صابر شاکر ملک سے باہر گئے اور اب معید پیرزادہ اور ارشاد بھٹی نے بھی پاکستان چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چور اپنے اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز معاف کروارہے ہیں،میرا اپنی اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرتا ہوں کہ پہلے آپ خود کہتے تھے کہ یہ دونوں پارٹیاں چور اور ڈاکو ہیں،مشرف نے بھی ان دونوں کو چوری اور ڈاکوں پر نکالا تھا اور اب ان کو ہم پر مسلط کرتے کہا جاتا ہے کہ انہیں قبول کرلیا جائے، جو ان چوروں کےسامنے کھڑا ہوتا ہے اس پر ظلم و تشدد شروع ہوجاتا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں صحافیوں پر ظلم و تشدد ہورہا ہے،آج معید پیرزادہ اور ارشاد بھٹی بھی ملک سے باہر چلےگئے ہیں، صابر شاکر بھی ملک سے چلے گئے، ملک کے نمبر ون صحافی ارشد شریف کا پہلے منہ بند کیا گیا ،، چینل سے نکالا گیا،اور پھر باہر اس کو جاکر شہید کردیا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahfi1i1i.jpg