کونسےمزید 2 صحافی ملک چھوڑگئے؟ عمران خان کااپنی تقریر میں تذکرہ

sahfi1i1i.jpg


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک چھوڑ کرجانے والے مزید 2 صحافیوں کے نام بتادیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سادہوکی کےمقام پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے نمبر ون صحافی جو حق کے راستے پر کھڑا تھا کا منہ بند کروایا گیا، دھمکیوں، تشدد کی وجہ سے صابر شاکر ملک سے باہر گئے اور اب معید پیرزادہ اور ارشاد بھٹی نے بھی پاکستان چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چور اپنے اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز معاف کروارہے ہیں،میرا اپنی اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرتا ہوں کہ پہلے آپ خود کہتے تھے کہ یہ دونوں پارٹیاں چور اور ڈاکو ہیں،مشرف نے بھی ان دونوں کو چوری اور ڈاکوں پر نکالا تھا اور اب ان کو ہم پر مسلط کرتے کہا جاتا ہے کہ انہیں قبول کرلیا جائے، جو ان چوروں کےسامنے کھڑا ہوتا ہے اس پر ظلم و تشدد شروع ہوجاتا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں صحافیوں پر ظلم و تشدد ہورہا ہے،آج معید پیرزادہ اور ارشاد بھٹی بھی ملک سے باہر چلےگئے ہیں، صابر شاکر بھی ملک سے چلے گئے، ملک کے نمبر ون صحافی ارشد شریف کا پہلے منہ بند کیا گیا ،، چینل سے نکالا گیا،اور پھر باہر اس کو جاکر شہید کردیا ۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی اس رینکنگ کو دیکھ کر آپ کو پاکستان میں صحافتی آزادی کی گرتی ہی ساکھ کا اندازہ تو ہو گیا ہو گا.

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو 2002 میں بنانے کا مقصد صحافت کو تحفظ دینا تھا لیکن صحافت کے تحفظ کی آڑ میں، پاکستانی قانون حکومت اور مسلح افواج پر کسی بھی قسم کی تنقید کو سنسر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میڈیا سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کی بجاۓ بجائے شائع کردہ مواد کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ (PECA)، جو 2016 میں اپنایا گیا تھا، آن لائن جرائم پر کریک ڈاؤن کرنے کے بجائے آن لائن اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے لیے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں تک پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ کا تعلق ہے، جو 2021 میں منظور کیا گیا تھا، کہا گیا کہ تحفظ صحافی کے اپناۓ گئے خاص "طرز عمل" سے مشروط ہے۔ ان مبہم الفاظ والے قوانین کے نتیجے میں، صحافی جو حکام کی طرف سے متعین حدود کو عبور کرتے ہیں، انہیں بھاری انتظامی اور مجرمانہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے - مثال کے طور پر "غداری" کے جرم میں تین سال تک قید ہو سکتی ہے۔

 
Last edited:

Back
Top