
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مزمل اسلم کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پوری نام نہاد حکومت لندن بیٹھی ہے، یہاں ڈالر 193 روپے پر پہنچ گیا ہے، ملک میں کوئی حکومت نہیں پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں"۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاق بند کریں عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں "
https://twitter.com/x/status/1524999664289910785
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 194 روپے پر فروخت ہونے لگا جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر 193 روپے کا ہو گیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 133 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 31 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3fwadelectionmutalba.jpg