کرکٹ بورڈ کی عمران خان کی سالگرہ پر مبارکباد,یادگار میچ کی ویڈیو جاری

3953966-1554064911.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ کی عمران خان کی سالگرہ پر مبارکباد۔۔ عمران خان کا کیریئر ریکارڈ ااور یادگار میچ کی ویڈیو جاری کردی

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 71برس کے ہو گئے,پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خان کی سالگرہ پر مبارکباد دی,عمران خان کا کیریئر ریکارڈ ااور یادگار میچ کی ویڈیو جاری کردی

پی سی بی نے عمران خان کو سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ٹیسٹ میں 3,807 رنز اور 362 وکٹیں 🔴 175 ون ڈے میں 3,709 رنز اور 182 وکٹیں ⚪️ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان 🏆 پی سی بی ہال آف فیم کے رکن ✨ عمران خان کو سالگرہ مبارک!

https://twitter.com/x/status/1709780818162483489
پی سی بی نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر، 1986 میں فیصل آباد ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی شاندار کارکردگی پر نظر ڈالتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1709784202068267183
عمران خان پانچ اکتوبر1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے

۔17اگست2018ء کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے جبکہ10 اپریل2022ء کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کی کامیابی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہو گئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس سمیت دیگر کیسز کا سامنا ہے, وہ اس وقت جیل میں قید ہیں,وفاقی وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنےکے حوالے سے این او سی جاری کردیا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ جب تک سکیورٹی اداروں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جاتی تب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کا جیل ٹرائل کرنے پر وزارت قانون کوکوئی اعتراض نہیں ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو ایک مراسلہ تحریر کیا گیا تھا جس میں سائفرکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے سے متعلق رائے طلب کی گئی تھی۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے عدالت نےگزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا تھا,تحریک انصاف نے جیل میں ٹرائل کا وزارت قانون کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے نوٹیفکیشن فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے، سائفر مقدمہ خاص طرز پر چلانےکی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف مقدمےکی کھلی عدالت میں سماعت کی جائے۔