arifkarim
Prime Minister (20k+ posts)

"ایک چینل میری کردارکشی کررہا ہے"۔عاصمہ شیرازی کا اے آروائی پر کردارکشی کا الزام۔۔ شہبازگل اور اے آروائی کے صحافی عبدالقادر کا عاصمہ شیرازی کو جواب
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ایک چینل سُپریم کورٹ کی آج کی کاروائی کو بنیاد بنا کر میری کردار کُشی کر رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی آج کی کاروائی میں میرا یا میرے کسی کالم کا تذکرہ تک نہیں ہوا
انہوں نے مزید کہا کہ کیا عدالت کو ان ریمارکس کے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے نشر کرنے کا نوٹس نہیں لینا چاہئیے؟
https://twitter.com/x/status/1483843811847680004
اس پر اے آروائی کے صحافی عبدالقادر نے جواب دیا کہ نام تو کالم میں آپ نے بھی نہیں لکھا تھا لیکن پتہ سب کو تھا کہ بات کس کی ہو رہی ہے، بالکل اسی طرح معزز جج نے بھی آپ کا نام نہیں لیا لیکن خبر سب کو ہو گئی کہ اشارہ کدھر ہوا۔ اب ایک چینل خبر بھی نہ چلائے؟
https://twitter.com/x/status/1483885604400152578
شہباز گل نے عاصمہ شیرازی کو جواب دیا کہ اچھا تو آپکو اپنا یہ روپ اتنا بھیانک لگا تو پہلے ایسی صحافت کرنی ہی کیوں کی تھی؟عاصمہ صاحبہ گھٹیا لفظ واقعی ہی تکلیف دہ ہے۔ لیکن یہ آپکو سوچنا پڑھنا تھا فرسٹ کلاس کی ٹکٹیں لینے سے پہلے۔
https://twitter.com/x/status/1483856581527838720
انہوں نے مزید کہا کہ باجی کے وٹس ایپ اور خواہشوں پر آپ دوسروں کے گھر کی عورتوں پر گالی گلوچ کریں اور معزز بھی بنیں
شہباز گل نے مزید لکھا کہ ان کے مطابق صرف ان کا ہی کردار ہے باقی دوسرں کی عورتوں کو گالی گلوچ کرنے کا پورا اختیار دیا ہوا ہے مریم صفدر نے انکو۔یہ بدبودار صحافت آپکو مبارک ہو جس میں گھر بیٹھی عورتوں پر تبرہ پڑنا آپکو درست لگتا ہے۔ آپکا نقاب اتر چکا۔اب اس صحافت کی جعلسازی بد زبانی اور بہتان بازی پکڑی جا چکی
https://twitter.com/x/status/1483864900631994369
صحافی یوسف زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی کی پگڑی اچھالنا عام سی بات ہے۔ اب تو عورتیں بھی دوسری عورتوں کی عزت و احترام کی پرواہ نہیں کرتیں۔ہم کتنی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں؟جب اپنے پہ آنے توشور۔ اللہ کی پناہ۔اللہ ہمیں ھدایت دیں۔
https://twitter.com/x/status/1483877770111373314
صحافی عرفان جیلانی نے عاصمہ شیرازی پر طنز کیا کہ کمنٹ سیکشن بند کرکے آزادی اظہار راٸے کے جنگ کی سپاہ سالار بنی پھر رہی ہیں محترمہ دیکھو لوگوں بندہ پبلک سے ایسے بھی منہ چھپاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1483916644468596736
حسن مسرور کا کہنا تھا کہ جیسے آپ نے جو لکھا اس میں خاتون اول کا نام کہیں نہیں لکھا تھا اس خبر میں بھی آپ کا نام کہیں نظر نہیں ارہا۔۔۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1483999031844036609
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/8B614vM/asmaii1111.jpg
Last edited by a moderator: