کرتار پور راہداری نواز شریف کا ویژن؟مریم نواز کے بیان پر دلچسپ تبصرے

maryam1h13144.jpg

مریم نواز نے گزشتہ روز کرتاپور میں بیساکھی کے میں شرکت کی اور میلے میں باباگورنانک کے کھیت سے گندم بھی کاٹی

اس موقع پر مریم نواز نے بیان دیا کہ کرتار پور راہداری قائد نواز شریف کا ویژن تھا نوازشریف نے کہا تھا کہ سکھ برادری کےلئے کرتار پور کے راستے کھولے جائیں،
https://twitter.com/x/status/1780927680969421285
سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عمران خان دور میں شروع ہوا اور اسی دور میں مکمل ہوا اور جب یہ منصوبہ بن رہا تھا تو ن ن لیگ اس پر تنقید کررہی تھی اور احسن اقبال پیش پیش تھے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرتاپور راہداری کی تقریب میں سدھو اور سنی دیول کو بلانا بھی نوازشریف کا ویژن ہوگا۔

بابر علی خان نے اس پر کہا کہ 3 بار وزیراعظم 2 بار وزیر اعلیٰ بن کر اپنے ویژن عمل۔نہیں کر پائے حالانکہ وزیر اعلیٰ صاحبہ نے 9 مہینے کا پروجیکٹ مہینے میں مکمل کر کے اپنے ویژن پر بھرپور عمل درآمد کیا

https://twitter.com/x/status/1780896766553903116
فلک جاوید نے ردعمل دیا کہ پیدائشی جھوٹی میڈم ٹک ٹاکر کہہ رہی کرتار پور نواز شریف کا ویژن تھا۔۔پوری دنیا جانتی یہ عمران خان نے کروایا۔۔نواز شریف کا ویژن صرف آلو گوشت پائے نہاری تک ہے اس سے آگے کا ہوتا تو آٹے کے تھیلوں اور تندور جوگا نا رہ گیا ہوتا
https://twitter.com/x/status/1780898767186591764
ثمینہ پاشا نے طنز کیا کہ پاکستان بنانے کا خواب بھی نواز شریف نے دیکھا تھا، سب اپنی اپنی تاریخ درست کر لیں۔
https://twitter.com/x/status/1780896842584064489
نصرت نے تبصرہ کیا کہ جب خان صاحب یہ کرتار پور راہ داری کھولنے لگے تھے سب سے زیادہ پروپیگنڈا نون لیگ نے کیا تھا اور آج مریم بولتی یہ وژن بھی نواز شریف کا تھا
https://twitter.com/x/status/1780940206369095717
شہریار نے کہا کہ نواز شریف عمران خان کے خواب میں آئے اور بولے کرتار پور کوریڈور شروع کرو اور افتتاح پر سدھو کو ضرور بلانا۔
https://twitter.com/x/status/1780933732473487532
آصف نے کہا کہ محترمہ مریم نواز صاحبہ نے کرتار پور راہداری والے منصوبے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو دے دیا مطلب ایسے کیسے کر لیتے ہیں یہ لوگ وہ بھی اس وقت جب پورا ملک ان کو دیکھ اور سن رہا ہو
https://twitter.com/x/status/1780904931773305013