
کراچی کے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے پر شرپسندوں نے پتھروں سے حملہ کر دیا، نامعلوم افراد کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے کراچی گرین لائن بس پر پتھر برسانے کا واقعہ پیش آیا، بس پر پتھر برسانے کے واقعات نمائش سے سرجانی کے درمیان 4 مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھراؤ پیڈسٹرین برج سے کیا گیا ہے، پتھراؤ سے بس کو نقصان پہنچا، بس کے سائیڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹ گئے تاہم واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
بس پر پتھراؤ کےواقعہ نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں جبکہ گرین لائن منصوبے میں نصب نو سو کیمروں، ڈھائی سو سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعوی بھی غلط ثابت ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1484898644956483586
ضلع وسطی انتظامیہ کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرین بس پر پتھراؤ کچی آبادی کے کچھ بچوں نے شرارتاً کیا ہے۔ پولیس نے بسوں پر پتھر مارے والے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1484895929400451079