کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی انتہائی بری حالت،قومی اداکاروں کا بڑا مطالبہ

13karcjixzzozoozoz.jpg

میری درخواست ہے کہ ان معصوم جانورں کو مناسب پناہ گاہوں میں رکھا جائے: معروف اداکارہ وسماجی کارکن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اعلیٰ حکام سے کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: میں نے ایک فیس بک پیج پر یہ تصاویر دیکھیں، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ تصاویر کراچی چڑیا گھر کی ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ: ظاہری طور پر یہ جانور کراچی چڑیا گھر میں انتہائی بری حالت میں موجود ہیں، اگر ایسا ہی ہے تو میری حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہبازشریف سے التجا ہے کہ ان جانوروں سے وحشیانہ سلوک کرنے کے بجائے چڑیا گھر کراچی کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔ میری درخواست ہے کہ ان معصوم جانورں کو مناسب پناہ گاہوں میں رکھا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1647661857837133825
ایمانز پیکابو کے نام سے فیس بک پیج پر یہ تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن میں سے ایک تصویر دی نیوز کے فوٹوگرافر نے کھینچی تھی، مگرمچھوں کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ: یہ کراچی چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ ہیں جن پر یہاں کے شہریوں نے پان اور گٹکے استعمال کرنے کے بعد تھوکا ہوا ہے جس سے ان کے جسم پر لال رنگ کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔

معروف فلم وٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی کراچی کے چڑیا گھر میں موجود شیروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اگر نورجہاں ہتھنی کی تکلیف کافی نہیں تھی تو یہ کراچی چڑیا گھر کے شیر بھی دیکھ لیں۔ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے کہ پاکستان میں موجود تمام چڑیا گھر بند کر دیئے جائیں اور جانوروں کو ان کے فطری ماحول میں چھوڑ دیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1648336994190098433
ان جانوروں کو تکلیف دینا غیرضروری ہے جسے آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کنکریٹ کے تالاب میں گر گئی تھی اور چڑیا گھر کے پاس اسے اٹھانے کا سامان بھی موجود نہیں تھا۔ تالاب میں گرنے کے باعث ہتھنی بری طرح زخمی ہو گئی تھی اور سندھ گورنمنٹ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری کی طرف سے بھی ہتھنی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1646624667598311429
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Yahan insanoo key buri halat hay jaanwar baychary tu bayzuban hain.
Allah kay haan dayr hay andhayr nahi. Bohat jald inn fironoo ka hisaab hoga.
 
Shareef

Minister (2k+ posts)
خدا کیلئے ان چڑیا گھروں کو ختم کر دیں. یہ پچھلے صدی کا ورثہ ہیں جب ٹی وی وغیرہ نہیں ہوتے تھے اور لوگوں کیلئے جنگلی جانوروں کو دیکھنے کا ایک ہی ذریعہ چڑیا گھر ہوتا تھا. اب ہر کوئی اپنے موبائل پہ دنیا بھر کے نایاب جانور دیکھ سکتا ہے. ان بیچاروں پر رحم کریں اور ان کو ان کے قدرتی ماحول می آزاد کریں. اللہ سے ڈریں.​
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
13karcjixzzozoozoz.jpg

میری درخواست ہے کہ ان معصوم جانورں کو مناسب پناہ گاہوں میں رکھا جائے: معروف اداکارہ وسماجی کارکن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اعلیٰ حکام سے کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: میں نے ایک فیس بک پیج پر یہ تصاویر دیکھیں، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہ تصاویر کراچی چڑیا گھر کی ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ: ظاہری طور پر یہ جانور کراچی چڑیا گھر میں انتہائی بری حالت میں موجود ہیں، اگر ایسا ہی ہے تو میری حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہبازشریف سے التجا ہے کہ ان جانوروں سے وحشیانہ سلوک کرنے کے بجائے چڑیا گھر کراچی کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔ میری درخواست ہے کہ ان معصوم جانورں کو مناسب پناہ گاہوں میں رکھا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1647661857837133825
ایمانز پیکابو کے نام سے فیس بک پیج پر یہ تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن میں سے ایک تصویر دی نیوز کے فوٹوگرافر نے کھینچی تھی، مگرمچھوں کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ: یہ کراچی چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ ہیں جن پر یہاں کے شہریوں نے پان اور گٹکے استعمال کرنے کے بعد تھوکا ہوا ہے جس سے ان کے جسم پر لال رنگ کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔

معروف فلم وٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی کراچی کے چڑیا گھر میں موجود شیروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اگر نورجہاں ہتھنی کی تکلیف کافی نہیں تھی تو یہ کراچی چڑیا گھر کے شیر بھی دیکھ لیں۔ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے کہ پاکستان میں موجود تمام چڑیا گھر بند کر دیئے جائیں اور جانوروں کو ان کے فطری ماحول میں چھوڑ دیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1648336994190098433
ان جانوروں کو تکلیف دینا غیرضروری ہے جسے آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کنکریٹ کے تالاب میں گر گئی تھی اور چڑیا گھر کے پاس اسے اٹھانے کا سامان بھی موجود نہیں تھا۔ تالاب میں گرنے کے باعث ہتھنی بری طرح زخمی ہو گئی تھی اور سندھ گورنمنٹ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری کی طرف سے بھی ہتھنی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1646624667598311429

جب رزق کی تقسیم انسان کے ھاتھ میں ھو تو یہ حشر ھوتا ھے جو آج ان بزبان جانوروں کا ھے یا سرکاری آٹا لینے والوں کا ھے
 
dxtyle

Councller (250+ posts)
پاکستان میں انسانوں کو کوئی نہیں پوچھتا ، رہی بات جانوروں کا تو الله ہے حافظ ہے ، یا الله پاکستان کو قدردان حکمران عطا فرما
 
Back
Top