کراچی: جعلی آرمی میجر ، سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی سمیت گرفتار

fake-majorhahaa.jpg

کراچی سے جعلی فوجی افسر کو دستاویزات، یونیفارم اور آرمی کی سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران تیمور علی ولد عبدالعزیز کو گاڑی سمیت گرفتار کیا، ملزم نے پولیس کو اپنا تعارف بطور آرمی میجر کروایا۔

تیمور علی کے زیر استعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی آویزاں تھی جبکہ اس کے قبضے سے جعلی فوجی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم کی کار فوجی یونیفارم، جعلی مہر اور جعلی فوجی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں جس سے متعلق پولیس نے معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیبر پختونخوا سے منشیات کی اسمگلنگ کے گھناؤنے دھندے سے وابستہ جعلی میجر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا ، گاڑی میں موجود شخص باوردی تھا اور اس نے خود کو پاک فوج کا میجر ظاہر کیا،

جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ملزم چرس کو پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی ہے جس نے جعل سازی سے پاک فوج کے میجر رینک کے افسر کی وردی حاصل کررکھی ہے،

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے، منشیات اسمگلنگ، پاک آرمی کو بدنام کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔
 

dxtyle

Councller (250+ posts)
جس نے یہ حرکت کی ، اسکو پتا ہے کے آرمی کی گاڑیاں زیادہ تر چیک نہیں ہوتی ، بہت ساری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں یہی لوگ چلاتے ہے ،
 

frustrated

Councller (250+ posts)
From the behaviour of senior Army officers it looks like the whole lot of officers today are 'Jaali' or to put it more succinctly 'original fakes'.
 

Back
Top