
ایک سروے کے دوران 76فیصد عوام نے ملک میں فوری طورپر انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے جس میں لوگوں سے مختلف سوالات پوچھے گئے، الیکشن سے متعلق سوال کے جواب میں76 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ ملک میں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیے،24 فیصد نے وقت پر انتخابات کے حق میں رائے دی۔
بلوچستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے فوری انتخابات کی رائے دی، یہاں 85 فیصد لوگوں نے انتخابات کے حق میں رائےدی، سندھ میں 78 فیصد، پنجاب میں 76 فیصد اور خیبر پختونخوا کے71 فیصد لوگوں نے فوری انتخابات کے حق میں رائے دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی سیاست کا راستے چننے کو 22 فیصد لوگوں نے درست قرار دیا جبکہ78 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کامشورہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1540573399365439488
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فیصل جاوید نے اس سروے رپورٹ کے نتائج شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں فوری انتخابات کی حامی ہے، صاف وشفاف انتخابات کے ذریعے آنے والی حکومت سب کو قابل قبول ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16elctionsurey.jpg