کانسٹیبل پر تشدد کا الزام، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پر مقدمہ درج

sher-afzal-marwat.jpg


پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا,ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا۔
شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے گیٹ پر شہری سے ہاتھا پائی ہوگئی تھی,سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے، لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1714960505452827121
شیر افضل مروت نے کہا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکریٹریٹ چلا گیا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد وہ ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔

https://twitter.com/x/status/1714955168125513920
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک نجی ٹی وی چینل پر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے تھے، جہاں دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور تھپڑ دے مارے تھے اور مکوں کی بارش بھی کی تھی,پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔