ڈیرہ اسماعیل خان:دہشت گردوں کا مسافر بس پر حملہ،مسافروں کو اغواکرنے کی کوشش

6DIKbususuattack.png

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایک مسافر بس پر حملہ کرکے مسافروں کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل داربن کےقریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ درازندہ سے ڈی آئی خان جانے والی ایک بس کو دہشت گردوں نے روک کر مسافروں کو نیچے اتار کر دوسری گاڑی میں سوار کروانے اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے نا صرف مسافر بس کو آگ لگائی جس سے بس مکمل طور پر جل گئی بلکہ بس کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نا دینے کی وارننگ دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1794293933742125475
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے، دہشتگردوں نے گاڑی کے مالک اور مسافروں کو طالبان کے خلاف بیان دینے حکومت کا ساتھ دیے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1794293081799618632
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Mistry Munir and company were boasting last week how they restored peace in the country.The agencies are busy kidnapping civilian journalists,poets and political workers.They are not focusing on security of the country.No one is going to invest in a country where corruption,political instability and lack of rule are big issues.