ڈر ہے خدانخواستہ فواد چودھری کے ساتھ شہباز گل جیسا سلوک نہ ہو:منصور علی خان

fawad-ch-and-shehbaz-gill-mansir.jpg


معروف اینکر پرسن منصور علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ خدانخواستہ فواد چودھری کے ساتھ بھی کہیں شہباز گل جیسا سلوک نہ ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق منصور علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے وی لاگ میں کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ غیر قانونی اور غیر انسانی سلوک تھا۔ انہوں نے کہا انہیں غیر قانونی اور غیر آئینی رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا انسان کو جو جسمانی زخم ملتے ہیں ان کا علاج ممکن ہے مگر جو دل پر اور نفسیاتی زخم ہوں ان کا علاج ممکن نہیں ہے۔

اینکر پرسن نے کہا شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی ساری تفصیلات میرے پاس آ چکی ہیں، منصور علی خان نے کہا شہباز گل نے جو کچھ کہا اس کی تفصیلات ایسی ہیں کہ میں بتا نہیں سکتا مگر میں جانتا سب کچھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس لئے کوشش کر رہی ہے کہ فواد چودھری کو باہر نکالا جائے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کچھ فواد چوہدری کے ساتھ نہ ہو جائے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل کے طرز سیاست سے بھلے ہی مجھے اختلاف ہے مگر میں بھی یہ چاہتا ہوں کہ شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
تمہیں یہ ڈر نہیں ایسا اب نونی اور پپلیوں کے ساتھ ہو گا؟
 
Sponsored Link