
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار بھی موجودہ سیاسی صورتحال میں متحرک ہوگئے ہیں، ایک طرف انہوں نے اپنے حلقے میں ایک دھواں دھار خطا ب کیا تو دوسری طرف ان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات کی بھی خبریں گردش کررہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق چارسال سے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق ن لیگی رہنما چوہدری نثار اچانک سیاسی منظر نامے پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، اندر کی خبریں رکھنے کا دعویٰ کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی سیاست میں واپسی کیلئے ڈیزائن تیار کرلیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی اینکرصدف یوسف نے کہا کہ آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔ چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1505529466658992131
صحافی سلمان درانی نے اس معاملے پر تفصیلی ٹویٹ کی اور دعویٰ کیا کہ کل بنی گالہ میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں چوہدری صاحب کی اینٹری ڈیزائن ہوچکی ہے۔ چوہدری صاحب ایک دو نہیں بلکہ بیشتر ن لیگی گھوڑے اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سب میں برگیڈیئر اعجاز شاہ پیش پیش ہیں، شائد یہی وجہ ہے کہ ایک ادارے کی طرف سے اعجاز شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جنرل فیص کو سائیڈ لائن کرنے کی پوری کوششیں کی جارہی ہیں، اس کا بھی پس منظر یہی ہے۔
چوہدری نثار نےکل کی اس مبینہ ملاقات کےبعد آج اپنے حلقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی واپسی کا اشارہ دیا اور کہا کہ میں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا تھا اب ایسا لگ رہا ہے عنقریب اپنےحلقے کے عوام کے ساتھ اس روزے کو کھولنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن کمیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر میں نے 34 ہزار کی لیڈ سے فتح حاصل کی جبکہ مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ سے ہروادیاگیا،تاہم میں آئندہ انتخابات میں ڈٹ کر لڑوں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chi11y11.jpg