چوہدری نثار دوبارہ متحرک: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات؟

chi11y11.jpg


مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار بھی موجودہ سیاسی صورتحال میں متحرک ہوگئے ہیں، ایک طرف انہوں نے اپنے حلقے میں ایک دھواں دھار خطا ب کیا تو دوسری طرف ان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات کی بھی خبریں گردش کررہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق چارسال سے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق ن لیگی رہنما چوہدری نثار اچانک سیاسی منظر نامے پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، اندر کی خبریں رکھنے کا دعویٰ کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی سیاست میں واپسی کیلئے ڈیزائن تیار کرلیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی اینکرصدف یوسف نے کہا کہ آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔ چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1505529466658992131
صحافی سلمان درانی نے اس معاملے پر تفصیلی ٹویٹ کی اور دعویٰ کیا کہ کل بنی گالہ میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں چوہدری صاحب کی اینٹری ڈیزائن ہوچکی ہے۔ چوہدری صاحب ایک دو نہیں بلکہ بیشتر ن لیگی گھوڑے اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سب میں برگیڈیئر اعجاز شاہ پیش پیش ہیں، شائد یہی وجہ ہے کہ ایک ادارے کی طرف سے اعجاز شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جنرل فیص کو سائیڈ لائن کرنے کی پوری کوششیں کی جارہی ہیں، اس کا بھی پس منظر یہی ہے۔

چوہدری نثار نےکل کی اس مبینہ ملاقات کےبعد آج اپنے حلقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی واپسی کا اشارہ دیا اور کہا کہ میں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا تھا اب ایسا لگ رہا ہے عنقریب اپنےحلقے کے عوام کے ساتھ اس روزے کو کھولنے کا وقت آگیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن کمیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر میں نے 34 ہزار کی لیڈ سے فتح حاصل کی جبکہ مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ سے ہروادیاگیا،تاہم میں آئندہ انتخابات میں ڈٹ کر لڑوں گا۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن کمیں صوبائی اسمبلی کی نشست پر میں نے 34 ہزار کی لیڈ سے فتح حاصل کی جبکہ مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ سے ہروادیاگیا،تاہم میں آئندہ انتخابات میں ڈٹ کر لڑوں گا۔
او کنجر ن لیگ کا سارا گند الیکٹ ہو گیا تیرے خلاف کیسے دھاندلی ہو گئی
 

Kam

Minister (2k+ posts)
I know when PM itself decided to take vote of confidence that this will be the time when opposition will bring vote of No Confidence.

It has nothing to do with army or army chief.

Yes opposition is playing its cards to be in power to select new army chief. But opposition is forgetting that from Zia ul Haq to Bajwa, all were selected by the then Government and today's opposition.


Opposition is not correcting itself but playing dirty and they will regret it.

I think Khan should come on roads and starting visiting each and every constituency even no confidence movement fails or succeeds.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلی دفعہ غلام سرور کو دو سیٹوں سے جتوایا گیا تھا۔ اب ہو سکتا ہے ان کے درمیان ان دونوں کے مائی باپ صلح کرادیں اور ایک ایک سیٹ بھی بانٹ دیں۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو یہ دونوں سیٹیں پی ٹی آئی کی پکی سمجھی جائیں گیں۔ ویسے فوری طور پر تو چوہدری نثار کی ضرورت شاید پنجاب میں ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو بچانے بارے فیصلہ ہو چکا ہے تو پھر ہو سکتا ہے پنجاب میں چوہدری نثار بزدار کا متبادل بن جائے جس سے پی ٹی آئی کو بحرحال فائدہ ہی ہوگا۔ چوہدری نثار بارے مثبت بات یہ ہے کہ ن لیگ کے ان اکا دکا لیڈران کا شمار ہوتے تھے کہ جن پر کرپشن کے چارجز آج تک کسی نے نہی لگائے۔ نہ پی پی پی نے اور پی ٹی آئی نے۔
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Ch Nisar needs PTI to become MNA when next general elections take place.I don’t know if he can make a dent in Goon League’s vote bank in Rawalpindi and surrounding areas.He was a very senior member of Goon League for many years so he could be useful for PTI.He is bound to know Goon League’s secretes and machinations.He could be very valuable for PTI.
 

Back
Top