پی پی،ن لیگ فنڈنگ کیسز: ریکارڈ نہ ملنے پر تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں؟

record-ecp-ppp-pmln-a.jpg


پاکستان مسلم لیگ (نواز) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی فنڈنگ سے متعلقہ کیسز میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے اسکروٹنی کمیٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے بتایا کہ ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مختلف اکاؤنٹس میں فنڈنگ اور ممبر شپ فیس کی مد میں رقوم آئی ہیں ن لیگ کے کئی اکاؤنٹس کی مزید پڑتال اور وضاحت درکار ہے۔

https://twitter.com/x/status/1589512496083247104
جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم فنڈنگ کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن معاملہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، عبوری رپورٹ جمع کرائیں تو کمیشن مخصوص وقت میں اسکروٹنی مکمل کرنے کا حکم دے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، جو بھی مشکلات ہیں انہیں رپورٹ میں لکھ کر دیں، رپورٹ کا جائزہ لیکر احکامات جاری کریں گے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
So PTI was the only stupid one who submitted detailed records. It should have just done the same as ppppmlun and it would have walked away scoff free.

Wah re wah Sikander Raja Commissioner of the ECP : Election Commission of Pmlun Kya khene tere