پی ٹی آئی کن کارکنوں کو ٹکٹ دے گی؟ عمران خان نے فیصلہ کر لیا

3imrankhanptitckettt.jpg

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا احوال سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کے پی اسمبلی کے ہر حلقے سے تین سے چار نام پیش کئے گئے، جبکہ حتمی فیصلہ عمران خان کا ہی ہو گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی ایم پی اے یا کسی سابق وزیر کے خلاف کرپشن کے ثبوت ملے تو اسے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، اس صورت حال میں 12-10 سابق ارکان اسمبلی کے کاز لسٹ سے آؤٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔


اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزرائے اعلیٰ کے پی محمود خان، پرویزخٹک سمیت سابق صوبائی وزرا تیمورسلیم جھگڑا اوردیگر کو جیل بھرو تحریک متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں عمران خان کی باڈی لینگوئج مطمئن اور وہ پُرعزم دکھائی دیئے، اور کہا کہ موجودہ گرفتاریوں سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم سب پارٹی عہدیدار اور کارکنان گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں۔

اجلاس میں عمران خان نے جیل بھرو تحریک کیلئے تحصیل سطح پر تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان گرفتاریاں دینے کیلئے تیار رہیں، ہم جیلیں بھردیں گے۔

 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Nation is proud of Imran khan who is fighting for freedom, security, dignity and pride of the nation against corrupt PDM beggars and their shameless handlers.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
بُزدار کو چھوڑو

اب ڈار

کی بات کرو۔۔

حرامی ڈالر کو ۲۰۰ سے نیچے لانے کے لئے آیا تھا

کنجر ۲۸۰ پر لے گیا۔۔

بُزدار تو اِس کے مقابلے میں بہت بہتر نکلا۔۔