پی ٹی آئی والو منافقت نہ کرو

واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)
تحریک انصاف میں جو لوگ ریحام خان کے آنے پرموروثی سیاست کا رونا رو رہے ہیں۔ ان کی خدمت میں عرض ہے کہ تحریک انصاف میں موروثی سیاست بہت پہلے سے موجود ہے۔

اسد قیصر کا ایک بھائی ایم این اے، دوسرا بھائی ضلع کونسل کا ممبر
پرویز خٹک کا داماد ایم این اے، پرویز خٹک کا بھائی ممبر ضلع کونسل اور متوقع ضلع ناظم، پرویز خٹک کی سالیاں ، نندیں ایم این اے
میاں محمود الرشید کا بھائی تحریک انصاف میں
یوسف ایوب خان کا بھائی اکبر ایوب ایم پی اے اور وزیر
راجہ عامر زمان کا بھائی راجہ فیصل زمان ایم پی اے
اعظم سواتی کا بھائی سابق ایم این اے اوربھتیجا متوقع ناظم
علیم خان کا کزن چوہدری فراز تحریک انصاف کا عہدیدار
تحریک انصاف کے سابق نائب صدر حامد معراج کی اہلیہ نوشین حامد ایم پی اے اور وویمن ونگ لاہور کی صدر
تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر زرتاج گل کا شوہر ہمایوں اخوند بھی ٹکٹ ہولڈر
تحریک انصاف میں متوقع شمولیت رکھنے والے شہرام ترکئی کا پورا خاندان، ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر
شاہ محمود قریشی کا بیٹا سیاست میں ایکٹیو
تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی اور اسکی بیٹی کو ٹکٹ دیا
عارف علوی کا بیٹا عواب علوی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا ممبر
تحریک انصاف کے ہر ایم این اے، ایم پی اے نے بلدیاتی الیکشن میں اپنے رشتہ داروں کو ٹکٹ دئیے سوائے ایک دو کے۔
عمران خان کا بھانجا حسان نیازی آئی ایس ایف کا سابق صدر
،2002 میں جمائما خان عمران خان کے ساتھ الیکشن کمپین چلاتی رہی ہے۔
تحریک انصاف کے ظہیرعباس کھوکھر اور اسکے سسر کرامت کھوکھر کو تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا۔ دونوں سسر داماد اکٹھے الیکشن لڑتے رہے۔

اور کس کس کا نام گنواؤں؟ ریحام خان کو نکال بھی دو تو موروثی سیاست تو تحریک انصاف میں بہت پہلے سے موجود تھی اور اب بھی ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں فیملی پالیٹکس ہوتی ہے۔ بل کلنٹن کی بیوی ہیلری کلنٹن صدارت کا الیکشن لڑچکی ہے اور وزیر خارجہ رہی ہے۔ جارج ڈبلیو بش کا باپ بھی صدر رہ چکا ہے اور اب ایک اور بھائی صدارتی امیدوار ہے۔جان ایف کینیڈی کا سارا خاندان سیاست میں ایکٹیو ہے۔جان کیری کے بیٹے نے سیاست میں انٹری مارلی ہے۔ڈیوڈ ملی بینڈ اور ایڈ ملی بینڈ دونوں بھائی برطانوی سیاست میں ایکٹیو ہیں۔ سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کا سارا خاندان سیاست میں ہے۔

تحریک انصاف والو! اب منافقت بند کرو ، تمہاری پارٹی میں سیاست ایک عرصے سے جاری ہے اور پہلے پرویز خٹک کی سالیوں، نندوں سے استعفے دلواؤ، اسد قیصر کے بھائیوں کو سیاست سے فارغ کرواؤ ، جس جس کا بھائی ، بہن، بیٹا، بیٹی سیاست میں ایکٹیو ہیں ان کی چھٹی کراؤ۔پھر موروثی سیاست کے خلاف بات کرو۔

واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)
کیا یہ موروثی سیاست نہیں ہے؟ انہوں نے تو کئی سال پہلے اپنے رشتے دار ایم این اے، ایم پی اے بنوالئے تھے، اسکے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی؟​

ByPgtpqIAAASRsX.jpg
 
no_handle_

MPA (400+ posts)
تحریک انصاف کو شکایت چھت سے سیدھا لیڈر کی کرسی میں گرنے سے ہے. اگر دو بھائی سیاسی کارکن ہیں تو ہوں بیشک دونوں سیاست میں . بس پیدا ہونے پریا نکاح ہونے پر مستقبل کا لیڈر نامزد مت ہو
 
واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)
تحریک انصاف کو شکایت چھت سے سیدھا لیڈر کی کرسی میں گرنے سے ہے. اگر دو بھائی سیاسی کارکن ہیں تو ہوں بیشک دونوں سیاست میں . بس پیدا ہونے پریا نکاح ہونے پر مستقبل کا لیڈر نامزد مت ہو

تم پی ٹی آئی والوں کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ وقت سے پہلے ہی رنڈی رونا شروع کردیتے ہو۔ریحام خان نے ابھی پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں لیا، نہ ایم این اے کا ٹکٹ لیا ہے اور تم نے رونا شروع کردیا جیسے ریحام خان نے عمران خان کو ہٹاکر خود پارٹی سنبھال لی ہو۔ انہی حرکتوں کی وجہ سے ن لیگ سے جوتیاں کھاتے رہتے ہو۔
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)

پہلے تو آپ صرف واجب القتل تھے
اب سنگساری کے مستحق بھی پاے جائیں گے

صاحب یہ پی ٹی آ ئی ہے صرف عمران خان کی ذات
خان صاحب کی موروثیت کی بات کریں
اور بقول چول اعلی محترم نثار صاحب
بیوی کو آپ اس میں شامل نہیں کر سکتے

macbeth

Minister (2k+ posts)

تم پی ٹی آئی والوں کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ وقت سے پہلے ہی رنڈی رونا شروع کردیتے ہو۔ریحام خان نے ابھی پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں لیا، نہ ایم این اے کا ٹکٹ لیا ہے اور تم نے رونا شروع کردیا جیسے ریحام خان نے عمران خان کو ہٹاکر خود پارٹی سنبھال لی ہو۔ انہی حرکتوں کی وجہ سے ن لیگ سے جوتیاں کھاتے رہتے ہو۔

بھائی جی !لگتا ہے آج قتل ہونے کا مکمل ارادہ کئے بیٹھے ہو۔۔
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سب درست ہے ، اس لئے میرا مطالبہ یہ ہے کہ دوسری جماعتوں والے بھی اپنی جماعتوں میں خاندانی سیاست کے خلاف احتجاج کریں تا کہ آئندہ یہ خاندانی قابضین سوچنے پر مجبور ہو جائیں ، تحریک انصاف کا احتجاج دیکھ کر کم از کم یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ اس میں خاندانی سیاست زیادہ زور نہ پکڑے گی اور عمران خان کو بھی مجبور کر دیا جائے گا کہ وہ اختیارات ایک کونسل کو منتقل کریں جس کہ وہ بھی پابند ہوں
اس وقت بڑا مسئلہ ان دو بڑی سیاسی جماعتوں کا ہے جن میں چالیس سال سے خاندانی قبضہ ہے اور وہ وہ کسی صورت اس کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ لوٹا کریسی ہمیشہ زور پر رہتی ہے ،اس لئے کہ وہاں ان کی بات سنی نہیں جاتی ، جو زیادہ پیسے لگائے وہ سیٹ کا حق دار
 
no_handle_

MPA (400+ posts)

تم پی ٹی آئی والوں کا مسئلہ ہی یہی ہے کہ وقت سے پہلے ہی رنڈی رونا شروع کردیتے ہو۔ریحام خان نے ابھی پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں لیا، نہ ایم این اے کا ٹکٹ لیا ہے اور تم نے رونا شروع کردیا جیسے ریحام خان نے عمران خان کو ہٹاکر خود پارٹی سنبھال لی ہو۔ انہی حرکتوں کی وجہ سے ن لیگ سے جوتیاں کھاتے رہتے ہو۔

ہٹلر نے بھی کہا تھا چیکوسلواکیہ پر حملہ نہیں کروں گا. پھر اس حملے کی تیاری کرنے پر اگر کوئی کہتا کہ دفاع کی تیاری کرو تو وہ رنڈی رونا ہوتا؟

شہباز شریف نے کہا تھا چھ مہینے میں لوڈ شیڈنگ ختم کروں گا؟ جس نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں تو وہ رنڈی رونا تھا؟

اب ریہام خان کے بیان اور عزائم مختلف نظر آئیں تو شور مچانا رنڈی رونا ہوا؟

شاید تحریک انصاف والے ہی ہیں جو نون لیگ سے جوتیاں کھانے سے بچنا چاہتے ہیں
 
واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)

پہلے تو آپ صرف واجب القتل تھے
اب سنگساری کے مستحق بھی پاے جائیں گے

صاحب یہ پی ٹی آ ئی ہے صرف عمران خان کی ذات
خان صاحب کی موروثیت کی بات کریں
اور بقول چول اعلی محترم نثار صاحب
بیوی کو آپ اس میں شامل نہیں کر سکتے

[

بات کرنی ہے تو سب سے پہ کریں۔ اکیلا عمران خان ہی کیوں؟ خٹک ، اسد قیصر کیوں نہیں؟

یہ پرویز خٹک کی سالیوں اور رشتہ دار خواتین کادفاع کرتے رہے کہ نہیں جی فلاں کی طلاق ہوگئی تھی وہ اب ختک کی رشتہ دار نہیں۔ جب ضمنی الیکشن ہوا تو اسد قیصر اور عاقب اللہ خان کو ٹکٹ ملنے پر خاموش رہے اور اب ریحام خان آئی ہے تو ان کی چانگڑیں نکل رہی ہیں۔

تحریک انصاف سے زیادہ کنفیوژ کوئی جماعت نہیں، لیڈر بھی کنفیوژ اور سپورٹر بھی کنفیوژ

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی واجب القتل موروثی سیاست کی تشریح فرما سکتے ہیں کہ کیسے کہتے ہیں؟
 
no_handle_

MPA (400+ posts)
[

بات کرنی ہے تو سب سے پہ کریں۔ اکیلا عمران خان ہی کیوں؟ خٹک ، اسد قیصر کیوں نہیں؟

یہ پرویز خٹک کی سالیوں اور رشتہ دار خواتین کادفاع کرتے رہے کہ نہیں جی فلاں کی طلاق ہوگئی تھی وہ اب ختک کی رشتہ دار نہیں۔ جب ضمنی الیکشن ہوا تو اسد قیصر اور عاقب اللہ خان کو ٹکٹ ملنے پر خاموش رہے اور اب ریحام خان آئی ہے تو ان کی چانگڑیں نکل رہی ہیں۔

تحریک انصاف سے زیادہ کنفیوژ کوئی جماعت نہیں، لیڈر بھی کنفیوژ اور سپورٹر بھی کنفیوژ

اور پٹواریوں کی باچھیں کھل رہی ہیں کہ چلو مریم صفدر کا رستہ تو صاف ہوا
 
واجب القتل

Politcal Worker (100+ posts)
یہ سب درست ہے ، اس لئے میرا مطالبہ یہ ہے کہ دوسری جماعتوں والے بھی اپنی جماعتوں میں خاندانی سیاست کے خلاف احتجاج کریں تا کہ آئندہ یہ خاندانی قابضین سوچنے پر مجبور ہو جائیں ، تحریک انصاف کا احتجاج دیکھ کر کم از کم یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ اس میں خاندانی سیاست زیادہ زور نہ پکڑے گی اور عمران خان کو بھی مجبور کر دیا جائے گا کہ وہ اختیارات ایک کونسل کو منتقل کریں جس کہ وہ بھی پابند ہوں
اس وقت بڑا مسئلہ ان دو بڑی سیاسی جماعتوں کا ہے جن میں چالیس سال سے خاندانی قبضہ ہے اور وہ وہ کسی صورت اس کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ لوٹا کریسی ہمیشہ زور پر رہتی ہے ،اس لئے کہ وہاں ان کی بات سنی نہیں جاتی ، جو زیادہ پیسے لگائے وہ سیٹ کا حق دار

بھائی جان آپ بھی موروثی سیاست میں کسی سے کم نہیں ہو۔۔2002 کے الیکشن میں قاضی حسین احمد نے اپنی بیٹی کو سمیعہ راحیل قاضی کو مخصوص نشستوں پر منتخب کرایا اور اسکا بیٹا لقمان قاضی بھی سیاست میں ایکٹیو ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کے کئی لیڈران کی بیٹیاں مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں کسی دن ساری تفصیل لیکر آؤں گا اور بتاؤں گا کہ جماعت اسلامی میں کتنی موروثی سیاست ہے۔۔
جب مخصوص نشستوں پرٹکٹوں کی باری آتی ہے تو صرف رشتہ دار نظر آتے ہیں۔​
 
Teeka

Citizen
آپس کی بات ہے، ھمیں ریحام کے اسٹیج پر آنے پر کوئی اعتراض نہیں، صرف اس بات پر ہے کہ انگلیند میں تو منی اسکرٹ پہن کر سالسا ڈانس فرماتی تھیں، ھمیں فل ڈریس میں نصیحتیں فرماتی ھیں۔ یہ صریحاْ ناانصافی ہے، وہ بھی تحریک انصاف کے جیالوں کے ساتھ۔