پیپلز پارٹی کا ظرف بہت بڑا ہے اسے ن لیگ نا سمجھیں : اعتزاز احسن

aitzaz-ahsan-pakistan-bilawal-bhutto-onr.jpg


چوہدری اعتزاز احسن کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا ظرف بہت بڑا ہے اسے ن لیگ نا سمجھیں، چیئرمین بلاول اور آصف زرداری نے کبھی عمران خان سے میری ملاقاتوں یا بیانات پر نہیں پوچھا ، پیپلزپارٹی میری جماعت ہے میں سی ای سی کا ممبر ہوں اور ہر اجلاس میں جاتا ہوں، لطیف کھوسہ بطور وکیل عمران خان کا کیس لڑ رہے ہیں۔

آج نیوز پر اینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا افواہیں تو آتی رہتی ہیں، جب عمران خان گرفتار ہوئے انہیں گولی لگی تب بھی میں ملنا گیا ہوں، میں سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو میں کہوں گا ہورہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1696190640353153420
اینکر کے سوال پر اعتزاز احسن نے بتایا نہیں پیپلز پارٹی نے ملاقات پر کبھی اعتزاز نہیں کیا، عمران خان کا فیصلہ خواجہ آصف نے نہیں کرنا،پیپلز پارٹی کا ظرف بہت ہے، عمران خان اور میرے گھر کی ایک ہی دیوار ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی اختلاف نہیں کیا، جو میرے خلاف ہیں وہ افواہیں پھیلاتے ہیں کہ میں پارٹی سے گیا۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے جنرل الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا انتخابات میں تاخیر پر اعتراض درست ہے، حلقہ بندیوں کو انتخابات میں تاخیر کا جواز نہیں بنایا جاسکتا،آئین میں واضح ہے، الیکشن 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں، آئین میں واضح ہے90 دن کے دائرے سے باہر نہیں جانا، 91 ویں دن الیکشن ہونا غیر آئینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے ملاقات کرنی چاہئے، آرٹیکل 48 میں لکھا ہے صدر اسمبلی تحلیل کرے تو 90 دن میں الیکشن ہوگا، آئین سے متضاد قانون کی کوئی اہمیت نہیں،آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ”یہ چیف الیکشن کمشنر کی اوقات نہیں کہ صدر کے بلانے پر ملاقات نہ کرے۔

پارٹی سے اختلافات کی خبروں سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پیپلزپارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو اس کا ساتھ دیتا ہوں،پیپلزپارٹی کی سی ای سی میں ہمیشہ بلایا جاتا ہے، میں اکثر اجلاس میں ویڈیو لنک پر شرکت کرتا تھا، اس بار کراچی میں اجلاس میں شرکت کی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کبھی مجھ سے سوال نہیں کیا، پارٹی میں کچھ لوگ میرے خلاف ضرور ہیں، سیاست میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آپ مسلم لیگ (ن) نہ سمجھیں، پیپلزپارٹی سب کیلئے کھلا دل رکھتی ہے، لطیف کھوسہ کا پارٹی میں کلیدی عہدہ ہے، لطیف کھوسہ پر بھی کسی نے اعتراض نہیں کیا، ہم وکیل ہیں، اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
15 october ke baad kuch kutton ki bhal safai ...

suna tha bilo mori safe hai...

lagta hai ab nahi..🤣

mirzaghalibpoetry.png
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
PPP is much better party than PML-N .
Its zaradaris who took control from Bhuttos and made it corrupt and Sindhi Fuedal system party.
bhutto was a much bigger feudal lord... even bb was corrupt ...

zardari is only a dog of army who was trained in jail... he gives generals their share of corruption money without any hesitation.. a well trained dog...

sindhi awam is the biggest slave in Pakistan