
پیٹرول 272فی لیٹر، کامران خان کا مریم اورنگزیب کی پرانی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ
حکومت کے عوام پر مہنگائی کے وار جاری ہیں، پیٹرول مہنگا ، بجلی مہنگی، گیس کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں، گزشتہ روز حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 22 روپے اضافہ کردیا۔
ایسے میں سینیئر اینکر اور تجزیہ کار کامران خان نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کردی،جس میں مریم اورنگزیب پیٹرول مہنگا ہونے پر عمران خان کی حکومت پر طنز کے نشتر برسارہی ہیں۔
اس کلپ میں مریم اورنگزیب عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمت 12 روپے بڑھاتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی؟ دل نہیں جلا کہ پاکستانی عوام روٹی نہیں کھاسکتی،دوائی نہیں خریدسکتی۔
https://twitter.com/x/status/1626143789231243265
کامران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا شہباز شریف نے دو ہفتوں میں 57 روپے لیٹر پیٹرول قیمتں بڑھا کر شاید عالمی ریکارڈ قائم کیا،اس موقع پر ن لیگی ترجمان اعلیٰ مریم اورنگزیب کی عمران خان حکومت کے دوران پیٹرول قیمتوں میں اضافہ پر گفتگو کی یاد دہانی پر ہنسی رکے نہیں رک رہی اچھی بات ہے مریم اورنگزیب اب کم کم ہی نظر آتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/marya-aurh.jpg