پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

petrol-price-govt-shehbaz.jpg


مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے،

جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے نئے مطالبات سامنے رکھ دیئے، گریڈ 17 اوراس سے اوپرکے افسران اور ان کے گھر والوں کے اثاثے ڈیکلئیر کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اثاثوں تک رسائی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ایف بی آر مل کر کام کریں گے۔

تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہار کیا اور 100 فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات ظاہر کیے۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے وصولی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے اور صنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ بھی کردیا،

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 100 فیصد بل وصولی اور حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔

آئی ایم کا وفد ان دنوں پاکستان میں موجود ہے جو پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے جس کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
عوام کہ لئے بری خبر؟؟

عوام مہنگائی کو اپنے لنڈ پر رکھتے ہیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستانیوں کو اس اضافے سے کوئی فرق نہیں پڑتا . اضافے والی رات وہ پٹرول پمپوں پر اضافے سے پہلے کے ریٹ پر ٢ میل لمبی لائنیں لگا کر کھڑے رہیں گے، اگلے روز حکومت کو کوسیں گے اور پھر بزنس ایز یویوئل