پیغام پہنچ گیاکہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو چلانے کی کوشش نا کی جائے،بھٹی

14bhhattdawaabutlomnn.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے شہباز شریف جو چاہتے تھے اس کو نواز شریف نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اس ملک کےوزیراعظم ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی جو کہ ملک کی سب سے بڑی اور اہم تعیناتی ہےکا اختیار شہباز شریف کے پاس نہیں ہے؟ اس تعیناتی کا فیصلہ لندن کے بجائے ہمارے اپنے ملک میں ہونا چاہیے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ جو شہباز شریف صاحب چاہتے تھے اس پر نواز شریف نہیں مانے ہیں، اسی لیےآج خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے،یہ بہت اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے جس کو تنازعات کا شکار بنانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے مگر حکومتی حلقے خود اس معاملے کو متنازعہ بنارہے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ تین لوگوں کو یہ کہا گیا تھا کہ آپ کو آرمی چیف تعینات کیا جائے گا، حالانکہ تعیناتی تو ایک فرد کی ہی ہونی ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں اور ن لیگ کیلئے صف ماتم بچھنے والا ہے، فیصلہ کل کو تبدیل ہوجائے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا،لندن میں موجود نواز شریف کو بھی یہ پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کو چلانے کی کوشش نا کی جائے، اب ایسے مزید نہیں چلے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چند روز قبل ایک میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ"ٹو مچ، اب ایسے نہیں چلے گا"، نئی تعیناتی ہونی ہے اس کا اعلان کیا جائے، اکتوبر اور نومبر میں چھائے خوف کے بادل انشااللہ خود کے بادل ختم ہوجائیں گے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
لیو جی ، باٹی صاب نے ایک دفعہ پھر کھول کے اپنی پیش کردی ، بات

۔ ? ۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کو لندن سے نہیں پنڈی سے چلایا جائے، پٹواری کتوں کو پیغام پہنچا دیا گیا


لیکن باٹی صاب تو کہہ رہے ہیں کہ ملک کو ان کی دھوتی کے اندر چھپے چھید سے چلایا جائے ۔ ? ۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Seems pretty true, which is why we now see statements from both Khwaja Asif and Rana Sanaullah that they are beggars and not choosers so they haven't decided anything yet.