
وزیراعظم آفس سے سائفر غائب ہونے سے متعلق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے گمراہ کن ٹویٹ کا بھانڈا پھو ٹ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ مریم نواز شریف نے مبینہ طور پر سائفر کے غائب ہونے کے معاملے پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم گیا۔
https://twitter.com/x/status/1576503345908355073
خبررساں ادارے اےآروائی نیوز کی رپورٹ میں سائفر غائب ہونے سے متعلق تمام خبروں اور مریم نواز شریف کےدعوے کومسترد کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سائفر کی اوریجنل کاپی اس وقت بھی وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے۔
نمائندہ اے آروائی اظہر فاروق نے بتایا کہ گزشتہ دور حکومت میں جب وزارت خارجہ کو یہ سائفر موصول ہوا تو اس کی کاپیاں کروائی گئیں جو صدر مملکت ، وزیراعظم آفس کو بھجوائی گئیں، اس میں سے ایک کاپی وہ تھی جو وزیراعظم آفس کو موصول ہوئی اور بعد میں وہی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادی گئی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اسی کاپی کو بعد میں چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1576528723368714241
اظہر فاروق نے کہا ابھی بھی اس سائفر کی اوریجنل کاپی دفتر خارجہ میں موجود ہے، دفتر خارجہ میں سائفر کی اوریجنل کاپی کی موجودگی کی تصدیق خود وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کرچکی ہیں، تاہم حکمران جماعت ن لیگ خصوصا مریم نواز شریف کی جانب سے یہ گمراہ کن بیان سامنےآیا ہے کہ سائفر گم ہوچکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر فیضان اشرف نےمریم نواز کےبیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے مسلم لیگ ن کی لیڈر جسے اتنا بھی نہیں پتہ کہ اصل سائفر وزارت خارجہ میں پڑا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576516462277144576