پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے سمری حکومت کو ارسال کردی۔
ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیش کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔
خدشہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دیں گے۔
پیٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
رواں مہینے کے ابتدائی ایام میں بھی 30 روپے فی لیٹر جبکہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں بھی 30 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔